qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ذاکرین  عشرہ اربعین کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ

 شہرعزا امروہا میں اربعین امام حسین کے سلسلے میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔  شہر کے چھ مختلف عزا خانوں میں  بیرونی ذاکرین و علما  صبح و شام چھ  مجلسوں س خطاب کررہے ہیں۔ ان بیرونی ذاکرین اورعلما کی عزا ئی خدمات کے اعتراف میں انکے اعزاز میں ایک  تہنیتی  جلسہ منعقد کیا گیا۔ محلہ چکلی میں  اس جلسے میں بیرونی مہمان ذاکرین اور علما کے ساتھ ساتھ شہر کی ممتاز اور مقتدر ہستیوں نے بھی  شرکت کی۔

عزا خانہ علمدار علی خاں  کی مجالس کے ذاکر مولانا ضمیر اختر ، عزا خانہ وزیر النسا کی مجالس کے ذاکر مولانا  کاظم مہدی عروج جونپوری، عزا خانہ حقانی کے عشرے کے ذاکر  مولانا حیدر رضا کاظمی مظفر نگری، عزا خانہ حسینی ہال  شفاعت پوتہ کے عشرے کے ذاکر مولانا سید محمد مہدی اور عزا خانہ محلہ دربار شاہ ولایت کے عشرے کے ذاکر مولانا حیدر عباس رضوی  کے ساتھ ساتھ عمائدین شہر بھی اس خصوصی نشست میں موجود تھے۔عزا خانہ اکبر علی خاں کے عشرے کے  ذاکر مولانا تصدیق حسین مجلس کے سبب  شریک  نہیں ہوسکے۔

بیرونی علما اور ذاکرین کے اعزاز میں اس قسم کی اعزازی تہنیتی جلسے کی روایت لگ بھگ 75 برس پہلے خانوادہ رفعت علی خاں نے شروع کی تھی۔ رفعت علی خاں کے انتقال کے بعد انکے فرزند کاظم علی خاں ( اعزازی مجسٹریٹ) بیرونی  ذاکرین اربعین کا استقبال کرتے رہے۔

انکے انتقال کے بعد انکے فرزند محمد علیخاں نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا۔  محمد علی خاں کے انتقال کے بعد انکے فرزندگان عظمت علی خاں، شوکت علی خاں، سلمان علی  خان اور راحیل خاں اس روایت کی پاسداری کررہے ہیں۔ محمد  علی خاں مرحوم کے چھوٹے بھائی حسن علی خاں بھی اس جے اہتمام میں پیش پیش رہتے تھے۔ اب حسن علی خاں کے  فرزند عابد علی خاں بھی اس روایت کا حصہ ہیں۔

۔  ذاکرین اربعین   کےاعزاز میں منعقدہ اس استقبالیہ  جلسے میں شہر کے  علما،صحافی، شعرا اور مرثیہ خوانان بھی  موجود تھے۔

Related posts

کانگریس نے جاری کیا کورونا پر وہائٹ پیپر۔

qaumikhabrein

امام حسن عسکری کی ولادت کا جشن

qaumikhabrein

شعرا ئے اہل بیت بھی ویکسی نیشن میں آگے آگے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment