وسیم رضوی کی اسلام دشمن حرکتوں کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں زبردست غصہ ہے۔ اسکے خلاف کئی مقامات پر ایف آئی آر درج کرائی جا چکی ہے۔ آئے دن اسکے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ اسکی گرفتاری کے مطالبات کئے جارہے ہیں۔ اسکے پتلے جلا کر مسلمان اسکے خلاف اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ امروہا میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد وسیم لعنتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ محلہ دربار کلاں میں انجمن سجادیہ کے زیر اہتمام وسیم لعنتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے وسیم لعنتی کا پتلا جلا کر اپنے غصے کے اظہار کیا۔مظاہرین نے وسیم کے خلاف نعرے بازی کی اور اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔