اسلام، پغمبر اکرم اور قرآن مجید کے بارے میں وسیم لعنتی کی ہرزہ سرائیوں کے خلاف ملک بھر میں مسلمان سخت برہم ہیں۔ اسکی گرفتاری کے مطالبے کے لئے جگہ جگہ مظاہرے ہورہے ہیں۔ وسیم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے معاملے میں مسلکی اختلاف سے بالا تر ہوکر مسلمان اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
امروہا میں بھی وسیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد محلہ دربار کلاں میں وسیم لعنتی کا پتلا جلایا گیا تھا۔ آج انجمن رضاکاران حسینی کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے وسیم کی حرکتوں پر اپنے احتجاج اور غصے کا ا ظہار کیا۔۔ وسیم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔میمورنڈم میں رسول اللہ کے بارے میں وسیم کے ذریعے تحریر گستاخانہ کتاب پرپابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔