کراماتی بزرگ حضرت حسین شرف الدین شاہ ولایت کےعرس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ عرس مبارک اکیس رجب بمطابق 23 فروری کو ہوگا۔ ایک روز قبل محفل نعت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عرس کی سرگرمیاں نماز فجر کے بعد سے شروع ہو جائیں گی۔
سب سے پہلے قرآن خوانی ہوگی۔ پھر قل اسکے بعد محفل سماع اسکے بعد غلاف پوشی کی رسم ہوگی۔ نماز عشا کے بعد پھر محفل سماع کا اہتمام ہوگا اسکے بعد شب میں دو بجے قل کی رسم ادا کی جائےگی۔ عرس ہونے سے پہلے ہی ملک کے کونے کونے سے عقیدت مندوں کے درگاہ پہونچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ کھانے پینے۔ کھلونوں اور نزر و نیاز کے سامان کی دوکانیں سج گئی ہیں۔ جھولے لگ چکے ہیں۔ درگاہ کی رونق بڑھ گئی ہے۔
سید حسین شرف الدین کا سلسلہ نسب امامیہ فرقے کے دسویں امام امام علی نقی سے جا کر ملتا ہے۔ امروہا کی نقوی سادات شاہ ولایت کی ہی اولاد ہے۔ شاہ ولایت کی زندہ کرامت یہ ہیکہ انکے مزار کے احاطے میں سانپ ڈستا نہیں ہے اور بچھو ڈنک نہیں مارتا ہے۔