امروہامیں عشرہ اربعین کے تعلق سے روزانہ چھ مجالس عزا کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ان مجالس عزا سے بیرونی علما اور ذاکرین خطاب کر رہے ہیں۔ حسب روایت شہر کی معروف ہستی کاظم علی خاں کے خانوادے کی جانب سے ان تمام علما اور ذاکرین کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ کاظم علی خاں کے نبیرگان کی جانب سے بیرونی علما و ذاکرین کے اعزاز میں اس ضیافت میں شہر کی ممتا ز شخصیات نے بھی شرکت کی.
اس پروگرام کا مقصد بیرونی علما ذاکرین کے تئیں تشکر کے جزبات کا اظہار کرنا تھا۔اظہار تشکر کی یہ روایت مرحوم کاظم علی خاں نے شروع کی تھی ۔انکے بعد اسے انکے فرزند محمد خاں مرحوم نے نبھایا ۔محمد علی خاں کے انتقال کے بعد انکے فرزندان اس اخلاقی روایت کی پاسداری کررہے ہیں۔علما و ذٓکرین کے ساتھ اس پروگرام میں شہر کے شعرا، ادیب، دانشور، صحافی، مرثیہ خوانان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
عزاخانہ علمدار علی محلہ گزری میں مولانا ضمیر عباس جعفری،عزاخانہ وزیر النسا محلہ دانشمندان میں مولانا علی رضوان،عزاخانہ اکبر علی محلہ دانش مندان میں مولانا ابن حسن،عزاخانہ محلہ شفاعت پوتہ میں مولانا رضا حیدر زیدی،عزاخانہ محلہ حقانی میں مولانا ظہیر عباس رضوی اور عزاخانہ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) میں مولانا مطاہر حسین مجالس عزا سے خطاب کررہے ہیں۔مجالس کا یہ سلسلہ 19صفر تک جاری رہےگا۔