qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں جلد ہوگا تقی عابدی کی صدارت میں عالمی ادبی سیمنار

معروف محقق، ناقد،مصنف،مولف،مترجم اور شاعر ڈاکٹر تقی عابدی کی صدارت میں جلد ہی امروہا میں ایک ادبی سیمنار منعقد کیا جائےگا۔ اس امر پر اتفاق رائے ڈاکٹر تقی عابدی اور امروہا کی ادبی ہستیوں کے درمیان مختصر سی ملاقات کے دوران قائم ہوا۔ سیمنار کی تاریخ ڈاکٹر تقی عابدی ہی طے کریں گے۔ در اصل اس مختصر سی نشست میں ڈاکٹر تقی عابدی نے ہی ‘اردو کے مسائل اور حل’ کے موضوع پر ایک عظیم سیمنار کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی۔

ڈاکٹر تقی عابدی دہلی جاتے ہوئے مختصر مدت کے لئے امروہا میں رکے تھے۔ شہر کی قدیم علمی درسگاہ امام المدارس انٹر کالج(آئی ایم کالج) کے پرنسپل ڈاکٹر جمشید کمال کی دعوت پر امروہا آئے ڈاکٹر تقی عابدی سے شہر کی علمی ، ادبی اور مذہبی شخصیتوں نے ملاقات کی۔ آئی ایم انٹر کالج میں ڈاکٹر تقی عابدی سے جن شخصیتوں نے ملاقات کی ان میں ڈاکٹر مولانا محمد سیادت فہمی، ڈاکٹر مولانا احسن اختر سروش،شان حیدر بے باک، مرزا ساجد، حسن امام، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، ناشر نقوی، ، نوشہ امروہوی، واحد امروہوی،پنڈت بھون شرما اور جمال عباس فہمی کے علاوہ کالج کے اساتزہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر تقی عابدی نے ہر گوپال تفتہ جیسے قدیم استاد شعرا کے کلام کو منظر عام پر لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر تقی عابدی نے کہا کہ ہندستان کی گنگا جمنی تہذیب کےفروغ میں اردو شعرا کا بہت اہم کردار ہے۔

تقی عابدی تقریباً 70 کتابوں کی ترتیب، تدوین، تصنیف، تجزیہ اور ترجمہ کرچکے ہیں۔ تحقیق، تنقید اور تجزیہ پر انہیں خاص ملکہ حاصل ہے۔ علم کلام، علم بیان، صرف و نحو اور عروض کی بھی کما حقہ جان کاری رکھتے ہیں۔ تاریخ کے نہاں خانوں میں پوشیدہ قلمی اور ادبی فنکاروں کو تلاش کرکے انہیں منظر عام پر لاکر ادب میں ان کو ان کا جائز مقام و مرتبہ دلانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔کنیڈا کے ٹورنٹو میں تقی عابدی کی لائبریری کیا ہے اردو ادب کا عجائب خانہ ہے جہاں ہزاروں قیمتی اور نادر و نایاب مخطوطے اور قلمی نسخے محفوظ ہیں۔ ان قلمی نسخوں اور مخطوطوں کو تقی عابدی نے کثیر رقم خرچ کرکے حاصل کیا ہے۔

Related posts

ہندستانیوں کے لئے اچھی خبر۔سعودی ویزا آسان۔پولیس کلیئرنس کی شرط ختم

qaumikhabrein

شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ۔نائجیریائی فوج کی فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق

qaumikhabrein

حق پر چلنے والے باطل کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتے۔ مولانا سبط حیدر زیدی

qaumikhabrein

Leave a Comment