گستاخ قرآن اور گساخ رسول وسیم لعنتی کے خلاف مسلمانوں کے ہر طبقے کی جانب سے نفرت اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
امروہا کی قدیمی علمی درسگاہ دارالعلوم سید المدارس میں وسیم کی قابل مذمت حرکتوں کے سلسلے میں ایک جلسہ ہوا۔
مدرسہ کے سرپرست مولانا ڈاکٹر سید محمد سیادت نقوی کی صدارت میں منعقدہ اس جلسےمیں پرنسپل مولانا سید رضا کاظم تقوی نے کہا کہ ہم حکومت اتر پردیش سے اپیل کرتے ہیں کہ وسیم مرتد کی بے ہودہ اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسکو گرفتار کیا جائے ۔
امروہا کی شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا ڈاکٹر محمد سیادت نے کہا کہ وسیم صرف دنیاوی اغراض و مقاصد حاصل کرنے کے لئے اس حد تک گر چکا ہے۔ جلسے میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جس میں ریاستی حکومت سے وسیم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
جلسے میں سید المدراس کے تمام اساتزہ اور طلبا موجود تھے۔