qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنا ہی سر سید کو حقیقی خراج عقیدت ہے

امروہا میں یوم سر سید کی مناسبت سے علیگڑھ مدسلم یو نیورسٹی کے ابنائے قدیم کا ایک پروگرام منعقد ہوا۔ الفردوس گولڈن پیلیس میں یہ پروگرام اے ایم یو ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں یو نیورسٹی کے ابنائے قدیم نے تعلیم کی اہمیت اور تعلیم کے فروغ میں سر سید کی خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات ظاہر کئے۔پروگرام کی صدارت آئی ایم انٹر کالج کے لیکچرار مجتبیٰ نقوی نے کی۔ سابق ایم ایل سی پرویز علی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ پروگرام کی نظامت علی محتشم نے کی۔انہوں نے سر سید کی خدمات اور شخصیت کا خاکہ پیش کیا۔ ایسو سین ایشن کے نائب صدر ڈٓکٹر امین الحق نے افتتاحی تقریر کی۔

پروگرام کا آغاز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری خرم حسن رضوی کی کلام پاک کی تلاوت سے ہوا۔انہوں نے ایسو سی ایشن کی سرگرمیوں کا ذکر بھی کیا۔ ایسو سی ایشن کے صدر اے کے انٹر کالج کے پرنسپل عادل عباسی نے کہا کہ انکی ایسو سی ایشن تعلیم کے میدان میں خصوصی کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔مہمان خصوصی حاجی پرویز علی نے کہا کہ سر سید کی زندگی سے سبق لیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ایسا کام کرنا چاہئے جس سے نئی نسل کی حصول تعلیم کی راہ کی حائل دشواریاں دور ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنا ہی سر سید کو حقیقی معنیٰ میں خراج عقیدت ہوگا۔ریشماں خاں اور شمسی نقوی نے خواتین کی با اختیاری اور انکی تعلیم پر اپنے خیالات پیش کئے۔

اس پروگرام میں مسلم کمیٹی کے صدر سرتاج عالم صدیقی،آصف قریشی، محترمہ نشاط حیدر، خالد قریشی،صبا خاں، تعظیم احمد ۔ جریز عالم، ڈاکٹر نصرت،عابد حسین، ایڈوکیٹ گوہر رضا،کریم قریشی،اکرم منصوری، سلیمان احمد،اقبال افسر خرم خاں، ظفر الزیدی،افضل سوری،سہیل انجینئر،سعید اختر،رضا سبطین نوشی، فرقان، ڈاکٹر سعید الحسن اور دیگر ممتازشخصیات موجود تھیں۔

Related posts

مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے عنوان سے سیمنار۔او آئی سی میں ہندستان کی رکنیت کا مطالبہ

qaumikhabrein

کورونا کے کیسوں میں اضافے کے لئے چناؤ کمیشن ذمہ دار ہوگا۔ممتا بنرجی۔

qaumikhabrein

امروہا میں تحت اللفظ  مجلسوں کا عشرہ اختتام پزیر

qaumikhabrein

Leave a Comment