qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سر سید کی تحریک ہی مسلمانوں کی کامیابی کی ضامن ہے

‘مسلم قوم جن مسائل سے دد چار ہے اسکا حل صرف صرف محسن ملت سر سدید احمد خا ں کی تحریک کے نفاذ میں ہی مضمر ہے’۔ ان خیالات کا اظہار یوم سر سید کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں کیا گیا۔امروہا سے تعلق رکھنے والے مسلم یونیورسٹی کے ابنائے قدیم کی ایسو ی ایشن(AMU ALUMNI ASSOCIATION AMROHA)کے زیر اہتمام یہ پروگرام اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خاں کے یوم پیدائش پر کیا گیا تھا۔پروگرام کی صدارت امروہا کے سینئر وکیل اور انجمن تحفظ عزاداری کے سابق صدر سید عسکری رضا نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نوگانواں سادات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نظر عباس نے شرکت کی۔ اسٹیج پر مسلم مجلس مشاورت سے منسلک حسن رعارف سماجی کارکن آصف قریشی، خواتین کی فلاحی تنظیم چلانے والی محترمہ انور خورشید اور محترمہ صبا خان موجود تھیں۔

پروگرام میں سر سید احمد خاں کی شخصیت اور انکی قومی خدمات پر مختلف ذاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔قومی اور عالمی پیمانے پر مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ قومی اور عالمی سطح کے مسلمانوں کے مسائل کا حل بھی سر سید احمد کی تحریک کے پس منظر میں تلاشنے کی کوشش کی گئی۔ مقررین کا متفقہ طور پر یہ کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں موجود ہے۔پروگرام میں مقررین نے اپنے ادارے اور اپنی قیادت تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پروگرام کی نظامت معروف وکیل اور ریڈیو سے جڑے سید علی محتشم رضا نے کی۔AMU ALUMNI ASSOCIATION AMROHA کچھ برس پہلے ہی قائم کی گئی تھی۔ اس وقت اسکے صدر، اے کے کے انٹر کالج کے پرنسپل عادل عباسی،جنرل سیکریٹری خرم رضوی اور نائب صدر ڈاکٹر امین الحق ہیں۔

AMU ALUMNI ASSOCIATION AMROHAکا دائرہ کار اور ممبر شپ بڑھانے کے لئے یہ تجویز پیش کی گئی کہ ہر ماہ اسکی ایک میٹنگ ایک نئے محلے میں کی جائے۔ نادار اور بے سہارا بچوں کے تعلیمی اخراجات اور بیواؤں کی مالی مدد کے لئے فنڈ قائم کیا جائے۔پروگرام کے آخر میں یونیورسٹی کا ترانہ اور راشٹر گان ہوا۔ پروگرام کے شرکا کویونیورسٹی ترانہ یاد گار کے طور ر تحفےمیں پیش کیا گیا۔

Related posts

صر میں مہنگائی کی شدت۔ عوام کومرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ

qaumikhabrein

مودی جی۔ آخر جھوٹ کی بھی کوئی حد ہے۔۔جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

نائجیریا میں فوج کا پھر امام حسین کے عزاداروں پر حملہ۔متعدد شہید اور زخمی

qaumikhabrein

Leave a Comment