آئندہ تین برسوں میں مصلح قوم سر سید احمد خاں کے خوابوں کی تعبیر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امروہا میں ایک معیاری تعلیمی ادارہ قائم کیا جائےگا۔ اس منصوبے کا اعلان AMU ALUMNI ASSOCIATION AMROHAنے اے ایم یو کے بانی سیرسید احمد خاں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ سر سید ڈے تقریب کے موقع پر کیا ۔ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری خرم رضوی نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دس کروڑ کی مالیت کے اس پروجیکٹ کو ایسو سی ایشن کے ارکان کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ خرم ضوی کے اعلان کے فوری بعد ڈاکٹر امین الحق، عارف عالم اور دیگر ارکان نے ایک ایک لاکھ روپئے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر آئی اے ایس اور ناگا لینڈ کے چیف سیکریٹری جان عالم اور مہمان اعزازی فیروز کمال عباسی نے اس تعلیمی پروجیکٹ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
سر سید ڈے تقریب کی صدارت شہر کے معروف وکیل حبیب الثقلین عسکری رضا نے کی جبکہ مہان خصوصی کے طور پر ناگا لینڈ کے چیف سیکریٹری جان عالم اور معروف بزنس مین فیروز کمال عباسی مہمان اعزازی کے طور پر شریک تھے۔ فیروز کمال عباسی نایاب عباسی گرلز ڈگری کالج کی منیجمنٹ کمیٹی کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کے لائق بنانے کی ایسوسی ایشن کی کوششوں میں انکا کالج مکمل تعاون دینے کو تیار ہے۔
اس موقع پر AMU ALUMNI ASSOCIATION AMROHA کی قومی خدمات کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی گئی۔ مالی طور سے کمزور لیکن ہونہار طلبا کے تعلیمی اخراجات ایسو سی ایشن کے ارکان اپنے جیب خاص سے پورے کرتے ہیں۔ کئی طلبا کے داخلے اے ایم یو اور جامعہ ملیہ میں کرائے گئے جسکے اخراجات ایسوسی ایشن نے برداشت کئے۔ اسی تقریب میں علیگ برادری کے متعدد ارکان کو AMU ALUMNI ASSOCIATION AMROHA کی لائف ٹائم ممبر شپ کے سرٹی فکیٹ بھی پیش کئے گئے ان میں مہمان خصوصی جان عالم بھی شامل ہی۔ جان عالم کا تعلق امروہا سے ہی ہے۔ وہ1991 کے ناگا لینڈ بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے بارہواں رینک حاصل کیا تھا۔
سر سید ڈے تقریب میں سر سید کی خدمات اور علی گڑھ کے عنوان سے شجاع امروہوی اور قصور نقوی نے منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں امرہا اور قرب و جوار کی علیگ برادری کے افراد شامل ہوئے ان میں اعجاز حیدراور شہامت خاں بھی شامل ہیں۔ تقریب کا اختتام یونیورسٹی کے ترانے اور قومی ترانے پر ہوا۔۔ ایسو سی ایشن کے صدر عادل عباسی اور نائب صدر ڈٓاکٹر امین الحق ہیں۔ میڈیا انچارج کے طور پر علی محتشم رضا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تقریب کی نظامت بھی علی محتشم رضا نے ہی کی۔