
صاحب طرز شاعر شمیم امروہوی مرحوم کی یاد میں ایک محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ عزا خانہ چاند سورج میںمرحوم کے فرزندان ریاض شمیم شیزی اورعباس ضیغم کی جانب سے منعقدہ اس محفل نعت و منقبت کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نے کی۔ مسند پر مولانا شہوار حسین نقوی، مولانا اظہر عباس، نوشہ امروہوی، واحد امروہوی، مرزا ساجد امروہوی، شان حیدر بے باک امروہوی اور لیاقت امروہوی موجود تھے۔

مدعو شعرا نے نعت اور منقبت کے ساتھ ساتھ شمیم امروہوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیتی کلام بھی پیش کیا۔محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ نعت کا نزرانہ شہپر امروہوی نے پیش کیا۔محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔
واحد امروہوی، نوشہ امروہوی،مرزا ساجد،زبیر ابن سیفی،شان حیدر بے باک امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی،وسیم امروہوی،جمال عباس فہمی،مبارک امروہوی،فراز عرشی،اشرف فراز،وفا امروہوی،شاہنواز تقی،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،کوکب امروہوی، فرقان امروہوی، تاج امروہوی،نوازش امروہوی، ضیا کاظمی،نایاب مجتبیٰ، قسیم ابن رفیع سرسوی، ، شاداب امروہوی،سامی امروہوی،ارمان حیدر ساحل امروہوی۔پنڈت بھون شرما بھون امروہوی ،زید بن علی امروہوی،معجز امروہوی، واصف امروہوی،مہدی میرٹھی،شجاع عباس،ابوذر امروہوی،غفران راحل اور اقتدار حسین شہپر نے محفل میں کلام پیش کیا۔

محفل میں شمیم امروہوی کے منقبتی کلام کا مجموعہ بھی تقسیم کیا گیا۔محفل کے کنوینر اشرف فراز نے شرکا، شعرا، اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔نوحہ گو شاعر شمیم امروہوی کا لمبی بیماری کے بعد گزشتہ 23 نومبر 2022 کو انتقال ہو گیا تھا۔ وہ82 برس کے تھے۔انہوں نے غزلیں، نظمیں،مسدس،سلام، منقبت قطعہ،رباعی جیسی اصناف میں اپنی فکر کے جوہر دکھائے۔انکے کلام کے کئی مجموعے شائع ہو کر مقبول ہو چکے ہیں۔