qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شاہ ولایت کی شان میں محفل نعت و منقبت

امروہا میں روحانی بزرگ سید حسین شرف الدین  شاہ ولایت کی عرس تقریبات کی دھوم ہے۔ اس دوران انکے ایصال ثواب کے لئے مجلسوں اور انکی شان میں محفلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محلہ مجاپوتا میں ماسٹر  نزر عباس نقوی چمن امروہوی کے پسران کی جانب سے ایک طرحی  محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر شہوار نقوی نے کی جبکہ مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ نے شاہ ولایت کی سیرت کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔ مسند پر مولانا منظر عباس، مولانا  مقداد حسین، مولانا شہوار، مولانا کوثر مجتبیٰ اور فن امروہوی موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر  لاڈلے رہبر نے کی۔

شعرا کو”نعت نبی پڑھی تو مجھے آگہی ملی”،”عالم میں ترے دم سے امروہا کی شہرت ہے”،”شہ ولایت کا احترام کرو” اور ”مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ کیجئے”مصرعے بطور طرح دئے گئے تھے۔ بڑی تعداد میں مدعو شعرا نے طرحی کلام پیش کیا۔

 جن 33 شعرا نے کلام پیش کرکے داد و ثواب حاصل کیا ان میں نوشہ امروہوی، حسن امام،لیاقت امروہوی، لاڈلے رہبر، مبارک امروہوی، جمال فہمی،مولانا مقداد، ارمان ساحل، فرقان امروہوی،شاندار امروہوی، تاجدار امروہوی، اشرف فراز،معجز امروہوی،کوکب امروہوی،ناظم امروہوی، شاہنواز تقی،وسیم حیدر وفا امروہوی،زید بن علی،ضیا کاظمی،ضیغم ابن شمیم،قسیم ابن رفیع،افضال امروہوی، سرفراز امروہوی،سکندر شجاع،رشک امروہوی،غدیر امروہوی ،شامی امروہوی، شجاع عباس  اور شوذب امروہوی شامل ہیں۔

سید حسین شرف الدین 13 ویں صدی کے عظیم بزرگ تھے۔ انکے والدعلی بزرگ ایران سے ہجرت کرکے ہندستان آئے تھے۔ یہ امام علی نقی کی ساتویں پشت سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہ ولایت کی  زندہ کرامات میں جو سب سے زیادہ مشہور ہے وہ یہ ہیکہ انکے مزار کے احاطے میں سانپ بچھو جیسے حشرات العرض کسی انسان کو نقصان نہیں پہونچاتے۔امروہا کی نقوی سادات سید شاہ ولایت کی ہی اولاد ہیں۔

Related posts

اس سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ۔ہندستان میں نہیں ہوگا نظارہ۔

qaumikhabrein

امروہا۔8محرم۔ مراسم عزا عزاخانہ تک محدود

qaumikhabrein

‘ عید نوروز اور کشمیریت’ کے عنوان پر سیمینار

qaumikhabrein

Leave a Comment