qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شاہ ولایت کےایصال ثواب کے لئے مجلس

 امروہا میں عظیم روحانی بزرگ سید  حسین شرف الدین شاہ ولایت کی چار روزہ عرس تقریبات کا جمعہ کو اختتام ہو گیا۔ ان تقریبات  کے تحت انکی درگاہ پرمختلف  رسوم کی ادائےگی کے ساتھ ساتھ نعتیہ  اور منقبتی محفلیں بھی آراستہ کی گئیں۔ شاہ ولایت کے ایصال ثواب کے لئے مجالس کا بھی سلسلہ رہا۔

 عرس کی تقریب کےآخری روز شیعہ جامع مسجد اشرف المساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد شاہ  ولایت کے ایصال ثواب کے لئے مجلس برپا ہوئی۔ مجلس سے  نائب امام مولانا سید  احسن اختر سروش نے  خطاب کیا۔ مولانا سروش نے شاہ ولایت کی روحانی زندگی اور کمالات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں  اس بات  پر فخر ضرور ہونا چاہئے کہ ہم انکی نسل سے ہیں وہ ہمارے جد ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ ہماری یہ کوشش بھی ہونا چاہئے کہ ہماری زندگی گناہوں سے آلودہ نہ ہو۔ ہمیں یاد الہیٰ اور عبادات الہیٰ سے غافل نہیں رپنا چاہئے۔ مولانا سروش نے امام حسین کا یہ قول بھی پیش کیا کہ اے اللہ اس نے کیا کھوہا جس نے تجھے پا لیا اور اس نے کیا پا لیا جس نے تجھے کھو دیا۔

سید حسین شرف الدین 13 ویں صدی کے عظیم بزرگ تھے۔ انکے والدعلی بزرگ ایران سے ہجرت کرکے ہندستان آئے تھے۔ یہ امام علی نقی کی ساتویں پشت سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہ ولایت کی  زندہ کرامات میں جو سب سے زیادہ مشہور ہے وہ یہ ہیکہ انکے مزار کے احاطے میں سانپ بچھو جیسے حشرات العرض کسی انسان کو نقصان نہیں پہونچاتے۔امروہا کی نقوی سادات سید شاہ ولایت کی ہی اولاد ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔شاہ ولایت کا عرس

Related posts

گیان واپی مسجد تنازعہ۔ بنارس کی عدالت نے کمپاؤنڈ کے سروے کا دیا حکم۔

qaumikhabrein

یمن میں نیو ٹران بم کا استعمال۔ سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کا سلسلہ دراز

qaumikhabrein

فوج چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اسرائیلی جوان

qaumikhabrein

Leave a Comment