qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔۔ شاہ ولایت کی شان میں محفل نعت و منقبت

امروہا میں روحانی بزرگ سید حسین شرف الدین شاہ ولایت کے سالانہ عرس کی مناسبت سے ایک محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔محلہ نئی بستی میں شاعر اہل بیت چمن امروہوی کی رہائش گاہ پر یہ محفل نعت و منقبت مولانا شہوار حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ محفل میں مدعو شعرا نے حضرت شاہ ولایت کو منظوم نزرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ رسول اکرمﷺ اور آئمہ اطہار کی شان میں بھی کلام پیش کیا۔

محفل میں مسند پر مولانا شہوار حسین نقوی کے ساتھ مولانا کوثر مجتبیٰ نقوی، شعرائے اہل بیت نوشہ امروہوی، واحد امروہوی اور لیاقت امروہوی موجود تھے۔محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔


جن شعرا نے اس نورانی محفل میں نعت و منقبت پیش کی ان میں واحد امروہوی، نوشہ امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی،وسیم امروہوی،لیاقت فیضی،جمال عباس فہمی، حسنین امروہوی،اشرف فراز،وفا امروہوی،افضال امروہوی،شاہنواز تقی،قیصر مجتبیٰ،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،رضوان امروہوی،، کوکب امروہوی، فرقان امروہوی، تاج امروہوی،، ضیا کاظمی، قسیم ابن رفیع سرسوی،اقتدار حسین شہپر،غفران راحل ، غدیر امروہوی، شاداب امروہوی،سرفراز ابن غمگین ،ارمان حیدر ساحل امروہوی۔حسین رضا،زید بن علی امروہوی، ڈاکٹر عاصم امروہوی،عرش امروہوی،معجز امروہوی، رضی امروہوی اوررشک امروہوی شامل ہیں۔پسران چمن امروہوی نے محفل میں شامل علما،شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

سعودی عرب میں اب نماز ٹی وی پر نشر نہیں ہوگی

qaumikhabrein

شہید ثالث کو آج ہی کے روز شہید کیا گیا تھا۔

qaumikhabrein

کشمیر۔ہند ایران رشتوں پر کانفرنس

qaumikhabrein

Leave a Comment