qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جادو سے بچنے کے لئے شاہ ولایت کی پناہ میں عقیدت مند

امروہا کی مشہور عالم درگاہ حضرت شاہ ولایت میں آجکل عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ڈیرہ جمائے ہوئے ہے۔ ان عقیدت مندوں میں روحانی مریضوں کے ساتھ ساتھ انکے عزیز رشتے دار اور تیمار دار بھی ہیں۔ سالانہ عرس کے علاوہ دیوالی اور دسہرہ ایسے مواقع ہوتے ہیں کہ جب شاہ ولایت صاحب کی درگاہ میں بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔

ویسے تو دیوالی کے پہلے روز سے ہی عقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے لیکن عین دیوالی اور اس سے ایک روز پہلے تو عقیدت مندوں کی اتنی بھیڑ ہو جاتی ہیکہ درگاہ میں تل رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ یہ عقیدت مند دیوالی کے موقع پر کئے جانے والے جادو ٹونے اور کرت سے بچنے کے لئے شاہ ولایت کی درگاہ میں پناہ لیتے ہیں۔ درگاہ کے خادم کا کہنا ہیکہ درگاہ کے احاطے میں آنے والے افراد ہر قسم کے جادو ٹونے سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ ان عقیدت مندوں میں وہ پرانے مریض بھی ہوتے ہیں جو جادو ٹونے کے اثر سے شاہ ولایت کے فیض کے سبب نجات پا چکے ہیں۔ اور وہ عقیدت مند بھی ہوتے ہیں جنہیں اپنے دشمنوں سے جادو کئے جانے کا خطرا ہوتا ہے۔

اپنی زندہ کرامت کے سبب شاہ ولایت کی درگاہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ درگاہ کے احاطے میں بچھو جیسا زہریلا جانور کسی کو نقصان نہیں پہونچاتا ہے۔ بچھو کے نہ کاٹنے کی کرامت دیکھنے کے لئے دنیا بھر کے لوگ یہاں آتے رہتے ہیں۔
سید حسین شرف الدین کا سلسلہ نسب رسول اللہ کے دسویں جانشین امام علی نقی ع سے جا کر ملتا ہے۔ امروہا کی نقوی سادات انہی کی اولاد ہے۔

شاہ ولایت 13 ویں صدی کے سہر وردی سلسلے کے صوفی بزرگ ہیں۔انکے والد سید علی بزرگ واسطی تھے۔ انکے اجداد عراق کے ال وسط سے ہجرت کرکے ازبیکستان کے بخاراچلے گئے تھے۔ جہاں سے وہ ہندستان کے صوبہ پنجاب میں آکر بس گئے تھے۔ سید حسین شرف الدین کی پیدائش 1255 میں پنجاب کے قدیم شہر سہودرہ میں ہوئی تھی۔
21st رجب سن 739 میں انکی وفات امروہا میں ہوئی۔ انکی درگاہ پر حاضری دینے والوں میں ہر مزہب اور ہر قوم کے افراد شامل ہیں۔

Related posts

بحرین میں شیعوں کی درجنوں مسجدوں کو مسمار کیا جاچکا ہے۔

qaumikhabrein

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

qaumikhabrein

یو پی شیعہ وقف بورڈ کا قضیہ۔دو ارکان کے چناؤ کا معاملہ عدالت میں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment