qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کربلا درسگاہ اخلاق بھی ہے۔مولانا رضا حیدر زیدی

کربلا شہادت گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ درسگاہ اخلاق بھی ہے۔ کربلا میں موجود ہر خاتون، ہربچہ اور ہر مرد اعلیٰ اخلاق کا نمونہ تھا۔ مولانا رضا حیدر زیدی نے امروہا میں عشرہ اربعین کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں آل رسول پر ڈھائے جانے والے مظالم پر رونے کے ساتھ ساتھ عزاداروں کو کربلا کے کرداروں کے اخلاق سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

مہمان ذاکرمولانا رضا حیدر زیدی نے کہا کہ ایک انسان سخت مصیبت کی گھڑی میں واجبات کی ادائےگی تک فراموش کر بیٹھتا ہے لیکن کربلا میں آلام اور مصائب کے دوران نہ کسی سے واجبات ترک ہو ئے اور نہ انہوں نے اخلاق کے کسی معمولی سے معمولی پہلو کو بھی نظر انداز کیا۔ حفظ مراتب سے لیکر رشتوں کا پاس و لحاظ، انسانی ہمدردی، کنیزوں اور غلاموں کے ساتھ حسن سلوک اور یتیموں کے جزبات کا خیال رکھنے جیسے ہر اخلاقی پہلو کو کربلا میں معراج پر دیکھا گیا۔مولانا رضا حیدر زیدی محلہ شفاعت پوتا کے حسینی ہال میں اربعین کے عشرے کی مجالس سے خطاب کرنے کے لئے لکھنؤ سے آئے ہیں۔مجلس میں سوز خوانی شاداب امروہوی اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

Related posts

سنگرام۔۔ آتش زدگی میں گھر جلا۔ کوئی جانی نقصان نہیں۔

qaumikhabrein

طالبان نے کہا شیعہ سنی اتحاد دشمنوں کو پسند نہیں

qaumikhabrein

رسول اسلام کی شان میں گستاخی کو جرم قرار دیا جائے۔ عمران خاں کی مغربی ملکوں سے اپیل۔

qaumikhabrein

Leave a Comment