qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کربلا کے پیاسوں کی یاد میں سبیل

شہر عزائے امام حسین امروہا میں آجکل بہار عزا کا ماحول ہے۔ نوحہ و ماتم کی آوازوں اور مجالس عزا کے اہتمام سے فضا غم گین ہے۔شہر میں جگہ جگہ عزاداروں کی جانب سے کربلا کے پیاسے شہیدوں کی یاد میں لوگوں کو سیراب کیا جارہا ہے۔

14معصومین کمیٹی امروہا کے رضاکاروں نے بھی محلہ سٹی میں عزا خانہ شاہ ابوالحسن کے گیٹ پر سبیل لگائی۔یہ سبیل آب امام حسین کی چار سالہ معصوم بیٹی سکینہ کی یاد میں لگائی گئی۔ راہ گیروں کو بی بی سکینہ کی یاد میں شربت پلا کر انکی پیاس بجھائی گئی۔

کم عمر رضا کاروں نے راہ گیروں کو شربت کے گلاس پیش کئے۔علی رضا نقوی، محمد رضا نقوی نسیم نقوی، زین نقوی،اصغر نقوی،عباس رضوی،غازی نقوی،عابد سبطین، ابوذر نقوی اورمحمد باقر،رضا کار بن کر لوگوں کو شربت پلانے میں پیش پیش تھے۔

یہ کار خیرکمیٹی کے صدر صادق سبطین، رضا سبطین ایڈوکیٹ، دلنواز رضا، شاہنواز رضا وارڈ نمبر 32 کے ممبر شہزاد یوسف،ندیم حسین،عظیم حسنین اورمحمد علی زیدی کی سر پرستی میں انجام دیا گیا۔

Related posts

گجرات میں مسلمان کے ریسٹورینٹ کے خلاف شدت پسند ہندؤوں کا احتجاج

qaumikhabrein

متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

سعودی عرب یہودیوں کی دلجوئی میں مصروف

qaumikhabrein

Leave a Comment