qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

14معصومین کمیٹی کی جانب سے سبیل شہدائے کربلا

پیاسوں کی پیاس بجھانا بہت بڑا ثواب ہے۔ شہیدان کربلا کی یاد میں کسی کی پیاس بجھانے سے ثواب میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔امروہا کے محلہ سٹھی میں عزا خانہ دربار شاہ ابو الحسن  کے سامنے سبیل لگائی گئی۔ چودہ معصومین کمیٹی کی جانب سے ہر برس اس سبیل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

رضا سبطین ایڈوکیٹ صدر شیعہ کونسل اور سابق میونسپل کونسلر علی حسنین نقوی نے راہگیروں کو شربت پلایا۔ اس موقع پر صفی نظر، شاندار مجتبیٰ، رضا شجاع، شجر عباس، نجمی بھی موجود تھے۔

 کمیٹی کے صدر صادق سبطین  نے بتایا کہ  یہ سبیل امام حسین کی چار سالہ بیٹی بی بی سکینہ کی یاد میں لگائی گئی تھی۔  امام حسین اور انکے بہتر ساتھیوں کو کربلا میں تین روز کا بھوکا پیاسا قتل کردیا گیا تھا۔ان بہتر پیاسوں کی یاد میں لوگوں کو پانی اور شربت پلایا جاتا ہے۔ کمیٹی کے رضاکار شبیب حیدر عابدی،محمد عابد سبطین،سرفراز محمد علی، علی نظر، حیدر اصغر رضوی، عباس رضوی، رضا حسن اور افروز  بھی موجود تھے۔

Related posts

کورونا سے محفوظ افراد مسجد نبوی میں داخل ہوسکیں گے۔

qaumikhabrein

جیسل میر میں ہے تعزیہ کی شکل والی عمارت۔

qaumikhabrein

فرہنگ دبیر جلد آرہی ہے منظر عام پر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment