qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا کے لئے اعزاز کا باعث بنے حکیم صباحت اللہ

امروہا کے معروف حکیم صباحت اللہ کو مرکزی حکومت کی وزارت آیوش کی مشاورتی کمیٹی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ حکیم صباحت اللہ شہر کے شہرت یافتہ حکیم صیانت اللہ کے پوتے اور حکیم شعیب کے بڑے فرزند ہیں۔حال ہی میں وزارت آیوش کی بیس رکنی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کا آرڈیننس جاری ہوا۔ کمیٹی کے ارکان میں آیوروید،سدھی اور یونانی طریقہ علاج سے متعلق سائنسداں حکما اور اطبا شامل ہوتے ہیں۔52 سالہ صباحت اللہ کا اس مشاورتی کمیٹی کے لئے نامزد ہونا نہ صرف انکے خاندان کے لئے باعث فخر ہے بلکہ پورے شہر کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

صباحت اللہ کی ابتدائی تعلیم امروہا میں ہی ہوئی۔1998 میں انہوں نے جامعہ ہمدرد کے بی یو ایم ایس کورس میں داخلہ لیا تھا۔2004 کورس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فوڈ اینڈ نیو ٹریشین کا ڈپلوما کیا۔ 2008 میں حکیم صباحت اللہ نے تین سال کا جامعہ ہمدرد سے ہی ایم ڈی کا کورس مکمل کیا۔ایم ڈی کی پڑھائی کے دوران انہوں نے گردوں کی بیماریوں کا خصوصی مطالعہ کیا۔ حکیم صباحت اللہ کے اجداد طبابت اور حکمت کی خدمت سے وابستہ رہے ہیں۔200 برس قبل مولانا حکیم محمد علیم ریاست رامپور کے طبیب خاص کے عہدے پر فائز تھے ۔ یہ عہدہ انکی تین نسلوں میں رہا۔ حکیم صباحت کے دادا حکیم صیانت اللہ بھی ملک گیر شہرت کے حامل حکیم تھے۔ لوگ دور دراز سے ان سے علاج کرانے امروہا آتے تھے۔ حکیم صیانت اللہ ہاکی کے بھی اچھے کھلاڑی تھے۔ ۔حکیم صباحت کے والد حکیم شعیب نے بھی خاندان کی روایت کو آگ بڑھایا۔وہ بھی معروف حکیموں میں شامل ہیں۔۔حکیم صباحت اللہ کو یونانی طریقہ علاج میں نمااں خدمات کے لئے حکیم اجمل خاں ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔وہ کل ہند نوجوان یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر بھی ہیں۔شہر کی ممتاز ہستیوں اور اداروں نے حکیم صباحت اللہ کو اس اعزاز کے لئے مبارکباد دی ہے۔

Related posts

زینب نہ ہوتیں تو کربلا کربلا میں ہی رہ جاتی۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کی جانب بڑھتے ہاتھوں کو توڑ دیا جائے گا۔ اردو غان۔

qaumikhabrein

پاکستان میں شیعوں کی اذان کو دہشت گردی بتایا جارہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment