qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

لیک سے ہٹ کر چل رہی ہیں امروہا کی رخشندہ نقوی

قوم کی لڑکیاں گھسی پٹی روایات توڑ کر میدان عمل میں قدم آگے بڑھا رہی ہیں۔ وہ دور گیا کہ جب لڑکیوں کے لئے درس و تدریس کا پیشہ ہی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا واحد ذریعہ تھا۔ قوم کی لڑکیوں نے درس و تدریس کے پیشے سے آگے بڑھ کر میڈیکل اور انجینئرنگ کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔ اب ڈجیٹل دور نے قو م کی لڑکیوں کے لئے ترقی اور روز گار کے نئے دروازے کھول دئے ہیں اور قوم کی لڑکیاں وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئےترقی کی نئی راہیں تلاش کررہی ہیں۔ ۔امروہا کی 25 سالہ رخشندہ نقوی ایسی ہی ہونہار اور با صلاحیت خاتون ہیں۔ جنہوں نے لیک سے ہٹ کر کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رخشندہ نے جرنلزم اور ماس کام میں گریجویشن کیا اورپبلک رلیشنز کی ایک فرم سے وابستہ ہو گئیں۔ مراد آباد کی تیر تھنکر مہاویر یونیورسٹی سے انہوں نے جرنلزم اور ماس کام میں گریجویشن 82 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ڈسٹنکشن کے ساتھ انہوں نے دوسرا رینک لیکر چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ رخشندہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہیکہ انہیں ریاستی وزیر اعلیٰ نے اپنے ہاتھوں سے بی اے کی ڈگری اور چاندی کا میڈل عطا کیا۔

امروہا کے ایک علمی گھرانے کی فرد شان مجتبیٰ نقوی کے گھر میں 13 جولائی 1998 کو پیدا ہونے والی رخشندہ دو بڑے بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں۔ علمی اور ادبی ماحول کی پروردہ رخشندہ کی ابتدائی تعلیم امروہا کے سینٹ میری کانوینٹ سینئر سیکنڈری اسکول سے ہوئی۔انکے والد شان مجتبیٰ اور انکے تایا ثمر مجتبیٰ درس و تدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ رہے ہیں۔
اگست 2021 میں رخشندہ نقوی نے گریجویشن پاس کیا لیکن مارچ 2021 میں ہی انہیں پبلک رلیشنس کی ایک فرم میں Internship کا موقع مل گیا تھا۔چھ ماہ کی Internship کے دوران رخشندہ نے اپنی محنت اور لیاقت سے فرم کے ذمہ داروں کو اپنا گرویدہ بنا اور انہوں نے رخشندہ کو PR Executive کی پوسٹ کی پیشکش کی جسے رخشندہ نے قبول کرلیا۔ رخشندہ میڈیا کے اس شعبے میں پہونچنے والی امروہا کی پہلی خاتون ہیں۔ میڈیا کا دائرہ اب وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔ میڈیا اب محض خبروں اور اشتہارات کی اشاعت تک محدود نہیں رہ گیا ہے بلکہ ممتاز شخصیات ، سییاست دانوں اور صنعتی اداروں کی امیج بلڈنگ بھی اب اس کے دائرہ کار میں شامل ہو گئی ہے۔کانسیپٹ پبلک رلیشنس فرم بھی ایک ایسی ہی فرم ہے جو قد آور سیاسی شخصیات اور صنعتی گھرانوں کی امیج بلڈنگ کا کام انجام دیتی ہے۔اس کام میں وہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کا سہارا لیتی ہے۔
رخشندہ فی الحال میڈیا کی روایتی روش سے ہٹ کر چل رہی ہیں۔وہ اپنے کام کوEnjoy کررہی ہیں۔ اگر مستقبل میں انہوں نے روایتی صحافت کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو یقینی طور پر PR Executive کی حیثیت سے میڈیا اداروں سے انکی قربت بہت کام آنے والی ہے۔

Related posts

خصوصی شرائط کے ساتھ حج کرانے کا سعودی حکومت کا اعلان

qaumikhabrein

مسلم نوجوانوں کو Civil Services کے لئے تیار کرنے کی منصوبہ

qaumikhabrein

مرکزی سرکار الزامات کے گھیرے میں ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment