
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بازیابی کے مطالبے اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کو اسرائیل کے ناپاک اور ناجائزقبضے سے آزاد کرانے کا عہد کیا۔ امروہا میں شیعہ جامع مسجد میں نماز کے بعد مصلیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت امام جمعہ و جماعت مولانا ڈاکٹر سید محمد سیادت نقوی نے کی۔احتجاجی مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مولانا سیاد ت نے اس موقع پر معصوم فلسطینیوں پر اسرائل کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ناجائز اور ناپاک قبضے سے پورے فلسطینی علاقے اور بل الخصوص مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لئے متحدہ طور سے کوششیں کریں۔ مظاہرین نے عہد کیا کہ مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔