qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جشن قمر بنی ہاشم کا شاندار اہتمام

شہر عزا اور شہر ولایت امروہا میں شعبان کا مہینہ منقبتی محفلوں سے عبارت ہے۔ اس ماہ مبارک میں   امروہا میں شریک مقصد حسین بی بی زینب،  سید الشہدا امام حسین،  شہادت حسین کے مقصد کی تشہیر کرنے والے امام سجاد، دختر امام حسین بی بی سکینہ ، شبیہ رسول حضرت علی اکبر ، علمدار لشکر حسینی حضرت عباس علیہ السلام  اور امام زمانہ کی شان میں  مدحیہ محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔  منقبتی محٖلوں کے اسی مبارک سلسلے کے تحت جشن قمر بنی ہاشم کے عنوان سے محلہ جعفری میں محفل منقبت منعقد ہوئی۔

 محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر شہوار نے کی جبکہ مسند پر مولانا شاداب حیدر، مولانا صفدر امامی اور استاد شاعر نوشہ امروہوی موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

 محفل میں نوشہ امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکٹر مبارک، ڈاکٹر لاڈلے، فرقان امروہوی، جمال فہمی، شاہنواز تقی، اشرف فراز، ضیا کاظمی،ناظم امروہوی، تاجدار ناظم،قیصر مجتبیٰ،کوکب امروہوی،نوازش مرتضی امروہوی، شاداب امروہوی،سامی امروہوی،وفا امروہوی، قسیم ابن رفیع، سرفراز ابن غمگین،معجز امروہوی،ضیغم شمیم اور دیگر نے علمدار کربلا کو منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔  منظوم سلسلے کے بعد صدر محفل مولانا شہوار نے حضرت عباس علمدار کے فضائل اور مناقب پیش کئے۔ محفل کے کنوینر محمد حیدر نے تمام شعرا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

مولانا کاظم مہدی کی تقاریر اصلاح کا پہلو لئے ہوئے ہیں۔

qaumikhabrein

امروہا کے محرم میں ابھی باقی ہے نوبت کی روایت

qaumikhabrein

یو پی کا وزیر بھی اذان کی آواز سے پریشان

qaumikhabrein

Leave a Comment