بزم فروغ ادب امروہا کی جانب سے نوجوان شعرا فروغ احسن عاکف امروہوی اور امتیاز مجتبیٰ نقوی امروہوی کے اعزاز میں ایک ادبی شام کا اہتمام کی گیا۔ اس ادبی اور شعری شام کے مہمان خصوصی جمشید کمال تھے جبکہ اسکی صدارت اقبال حیدر نقوی نے کی۔ مسند پر صدر اور مہمان خصوصی کے ساتھ ابولحسن فن امروہوی بھی موجود تھے۔
جن مدعو شعرا نے غزلیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں واحد امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر، جمشید کمال،جمال عباس فہمی،لیاقت فیضی،اشرف فراز،ناصر امروہوی ،شیبان قادری،شاہنواز تقی،قیصر مجتبیٰ،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی، کوکب امروہوی،پنڈت بھون شرما بھون امروہوی ،تاج امروہوی،انداز امروہوی،نوازش امروہوی، ضیا کاظمی،،سامی امروہوی علی داور امروہوی،اقتدار حسین شہپر،سلمان امروہوی ،غفران راحل اور غدیر امروہوی شامل ہیں۔
جن شعرا فروغ احسن امروہوی اور امتیاز مجتبیٰ نقوی کے اعزاز میں شام غزل کا اہتمام کیا گیا تھا انہوں نے بھی اپنا منتخب کلام پیش کیا۔اس شعری شام کی نظامت اشرف فراز نے کی۔شعری سلسلے کا آغاز تاجدار ناظم تاج نے نعت پیش کرکے کیا۔ اس ادبی شام کا انعقاد محلہ در بار شاہ ولایت(لکڑہ) میں سعید رضا کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔
بزم فروغ ادب نے نو جوان شعرا کی حوصلہ افزائی کے لئے اس قسم کے پروگرم مستقبل میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کنوینر سعید رضا اور نعیم عباس نقوی استقبالیہ کمیٹی کے ارکان نواز نقوی،عابد عباس کوکب اور وسیم حیدر وفا نے شرکا اور شعرا کا شکریہ ادا کیا۔