یوم جمہوریہ پر عابدی پلے اسکول میں حب الوطنی پر مبنی دو روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جس میں بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ اس دوران مختلف نوعیت کے پروگراموں اور مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔
چھوٹے بچوں نے ننھا مننا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں گانے پر ڈانس کیا اور حب الوطنی پر مبنی ڈائی لاگ پیش کر کے جذبہ حب الوطنی کا پیغام دیا۔ ان چھوٹے بچوں نے جذبہ الوطنی کو جگانے والے مکالمے جب پیش کیے تووہاں موجود لوگوں کی تالیوں کی آواز سے ہال گونج اٹھا ۔
مقررین نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انکی پیشکش کو سراہا۔ عابدی اسکول کی پرنسپل شازیہ امداد عابدی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طر ح ماں باپ، بہن بھائی،اور اولاد کی محبت فطری اور طبعی ہوتی ہے اسی طرح وطن سے محبت بھی بلا تکلف ہوا کرتی ہے،
انہوں نے کہا کہ سبھی طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک ہندوستان سے محبت کے جذبہ کو قائم رکھنا ہے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بننا ہے۔ ہمارا پہلا مقصد ملک ہندوستان کی فلاح ہے اس ملک کی ترقی ہے۔ یہ جذبہ ہمیں روز بہ روز مضبوط کرنا ہے۔