qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

موجودہ حالات میں مسلمانوں کے پاس سوائے تعلیم یافتہ ہونے کے کوئی راستہ نہیں۔نیر جلالپوری

ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے پاس اپنی بقا اور ترقی کے لئے حصول تعلیم کے سوا کوئی اور چارہ کار نہیں ہے۔ امروہا کے محلہ حقانی میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر و شاعر اہل بیت پروفیسر عباس رضا نیر جلال پوری نے کہا کہ تعلیم یافتہ ہونے میں ہی ہندستان کے مسلمانوں کے وجود و تشخص کی بقا اور ترقی کا راز مضمر ہے۔پروفسر نیر نے کہا کہ جتنا اسلام نے علم پر زور دیا ہے کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔دوران خطاب پروفیسر نیر نے تعلیم اور تربیت کے حوالے سے کہا کہ جو لوگ صرف تعلیم کے حامی ہیں اور تربیت میں یقین نہیں رکھتے وہ پڑھے لکھے جاہلوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ صرف کتا ب کی بات کرتے ہوئے معلم کی اہمیت کے منکر ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ معلم کتاب پر فضیلت رکھتا ہے۔اس مجلس عزا میں سوز خوانی سید سبط سجاد اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

پروفیسر عباس رضا نیر جلال پوری لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ہیں۔۔ وہ پچاس سے زیادہ کتابوں کے مصنف اور مرتب ہیں۔80 سے زیادہ کتابوں کے مقدمے تحریر کرچکے ہیں۔ امروہا سے انکابہت پرانا اور جزباتی لگاؤ ہے۔وہ اکثر و بیشتر مجالس عزا اور منقبتی محفلوں کے سلسلے میں امروہا آتے رہتے ہیں۔ محلہ حقانی کے عزاخانے میں وہ عشرہ مجالس سے بھی خطاب کر چکے ہیں۔

Related posts

صوفیاصوفی خاں چوتھا گنیز ریکارڈ بنانے کے قریب

qaumikhabrein

آیت‌ اللہ سیستانی کا عراق کی موجودہ صورت حال پر اہم پیغام

qaumikhabrein

وسطی چین میں قیامت خیز بارش۔ ڈیم تباہ ۔درجن بھر افراد ہلاک

qaumikhabrein

Leave a Comment