qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

منبر امانت پہونچانے کے لئے ہے خیانت کے لئے نہیں۔ مولانا غضنفر عباس طوسی

منبر رسول اور آل رسول کی امانت ہے، اس سے انہی کے فضائل و مناقب بیان ہونا چاہئیں۔ اس سلسلے میں خیانت نہیں ہونی چاہئے۔ امروہا میں ایک مجلس سے خطاب کے بعد اردو نیوزویب سائٹ قومی خبریں ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئےمولانا غضنفر عباس طوسی نے کہا کہ چند ذاکرین نے منبر کا غلط استعمال کیا اور کچھ شعرا نے آئمہ اطہار کی محفلوں کا بیجا استعمال کیاہے۔ احترام منبر اور مقاصدہ کی محفلوں کا وقار بحال کرنے کے لئے جاری مہم وقت کی ضرورت ہے۔ مولانا طوسی نے کہا کہ وہ بھی اس مہم کی ببانگ دہل تائید کرتے ہیں۔

سفیر امام حسین جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں امروہا کے عزا خانہ میمونہ خاتون محلہ مجاپوتا میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مجلس سے خطاب کے بعد مولانا غضنفر عباس طوسی نے احترام منبر مہم کے تعلق سے تجویز پیش کی کہ اس سے زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو جوڑا جانا چاہئے انکو اعتماد لیا جانا چاہئے۔انہوں نے ذاکرین اور خطبا کی تربیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس سالانہ مجلس میں سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

تنظیم المکاتب کے مولانا صفی حیدر اور جونپور کے مولانا صفدر حسین احترام منبر اور محفلوں کا تقدس اور افادیت بحال کرنے کے لئے ملک گیر پیمانے پر مہم چلا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں علما ذاکرین، خطبا اور مومنین اس مہم سے جڑ رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔مولانا یعسوب عباس کا بیان

Related posts

اللہ کے نمائندے علم لدنی کے مالک ہوتے ہیں۔مولانا شہوار حسین

qaumikhabrein

اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے۔نئی نسل کو اردو سے جوڑنا ہماری اولین ذمہ داری۔۔ ڈاکٹرتقی عابدی۔

qaumikhabrein

نیتن یاہو کی رخصتی طے۔ متضاد نظریات والی آٹھ پارٹیوں کی حکومت بننے کی تیاری۔ فلسطینیوں کی نمائندہ پارٹی بھی اتحاد میں شامل۔

qaumikhabrein

Leave a Comment