qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

صدر اسلام کے مسلمانوں کی قر بانیاں بے مثال ہیں۔ مولانا شہوار نقوی

ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اسلام کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔جامعہ الھدا لائبریری میں ہفتہ واری لیکچر دیتے ہوئے مولانا شہوار حسین نقوی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ‘تاریخ اسلام کا بیان’ عنوان کے تحت تقریر کرتے ہوئے مولانا شہوار نے رسول اللہ کی درپردہ تبلیغ کے تین برسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دعوت ذولعشیرہ سے قبل رسول اللہ کی تبلیغ سے متاثر ہو کر جو چالیس افراد ایمان لائے تھے انکی قربانیاں اس لئے زیادہ اہم ہیں کہ انہوں نے دولت کے لالچ یا مال غنیمت کے لئے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔

رسول اللہ کی درپردہ تبلیغ سے متاثر ہونے والے نہایت غریب طبقے کے افراد تھے ان میں بیشتر امیروں کے غلام تھے۔ جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد بہت مظالم برداشت کئے۔ ان چالیس افراد میں عمار یاسر، انکی والدہ سومیہ۔ انکے والد یاسر اور جناب بلال جیسے افراد تھے۔ عمار یاسر کی والدہ سومیہ اسلام کی راہ میں شہید ہونے والی پہلی خاتون تھیں جنہیں ابو جہل نے سر عام قتل کیا تھا اسکے باوجود نہ جناب عمار یاسر اسلام کی راہ سے پیچھے ہٹے اور نہ جناب یاسر۔

مولانا شہوار نے صدر اسلام کے ان مسلمانوں کے جزبہ ایثار اور قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے مسلمانوں کو اپنے ایمان اور جزبہ قربانی کا جائزہ لینا چاہئے جو اسلام کی راہ میں معمولی سی تکلیف بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

Related posts

افغانستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ۔ نو افراد ہلاک۔ بہسود ضلع میں لینڈنگ کے دوران ہوا حادثہ۔

qaumikhabrein

مولا علی کے یوم ولادت  پر مسرت کی لہر

qaumikhabrein

عراق کا طویریج دنیا کا سب سے بڑا ماتمی دستہ

qaumikhabrein

Leave a Comment