qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عزت دار لوگ ہی امام حسین تک پہونچ پاتے ہیں۔ مولانا یوسف مشہدی

سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایک معروف  جملے کی روشنی میں دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ  امام حسین کی بارگاہ تک کسی ذلیل  کی رسائی ممکن نہیں ہے۔مولانا  سید یوسف احمد مشہدی نے امروہا میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین خود  فرما گئے ہیں  ہیہات منا الذلہ۔یعنی ذلت و رسوائی ہم سے دور ہے۔ تجربہ اور تاریخ گواہ ہیکہ دنیا کے ہر عزت دار شخص نے امام  حسین کی عظمت کو سلام کیا ہے۔ مولانا مشہدی نے کہا کہ اگر کوئی  فرد یا افراد کا کوئی ٹولہ امام حسین سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے تو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ عزت اسکے حصے میں نہیں آئی ہے۔

بنارس سے تعلق رکھنے والےمولانا مشہدی محلہ جعفری کے عزا خانہ میں  منعقدہ عشرہ مجالس کی پہلی مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مجلس میں سوز خوانی حسن امام اورانکے ہمنواؤں نے کی۔

Related posts

مکتب سدرۃ المنتہٰی کا اپلیکیشن تیار

qaumikhabrein

اربعین کے لئے زیادہ غیر ملکی زائرین کو ویزا دینے کا فیصلہ۔

qaumikhabrein

اسرائلی فوجی غزہ میں قبریں کیوں کھود رہے ہیں۔؟

qaumikhabrein

Leave a Comment