qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سکینہ بنت حسین کی شان میں محفل مقاصدہ

امام سید سجاد، شبیہ پیغمبر علی اکبر اور کربلا کے ننھے مجاہد علی اصغر کی  بہن، غازی عباس کی چہیتی بھتیجی  امام حسین کے دل کا چین بی بی سکینہ  کی شان میں ایک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ محلہ چاہ غوری کے عزا خانے میں منعقدہ یہ محفل مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ کی صدارت میں ہوئی۔ مسند پر صدر محفل کے ساتھ ساتھ نوشہ امروہوی، واحد امروہوی اور گلزار عباسی موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

محفل کا آغاز مولانا مقداد حسین نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا اور سرور کائنات کے حضور نعت کا نزرانہ ارمان ساحل نے پیش کیا۔محفل میں تقریبأ چالیس شعرائے اہل بیت نے  بی بی سکینہ سلام اللہ علیہ کی شان اقدس میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

جن مداحان اہل بیت نے بارگاہ بنت الحسین میں نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں نوشہ امروہوی، واحد امروہوی،راقم نوگانوی،لیاقت امروہوی، مولانا مقداد حسین، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، مبارک امروہوی،جمال عباس فہمی، زید بن علی،فرقان امروہوی،وفا امروہوی،افضال امروہوی،قیصر مجتبیٰ،ارمان ساحل امروہوی، شاہنواز تقی،قسیم ابن رفیع سرسوی، معجز امروہوی، ہمایوں حیدر، کوکب امروہوی،عسکری امروہوی، اشرف فراز، اسد امروہوی،  تاجدار امروہوی، شاندار امروہوی ،ضیا کاظمی،ناظم امروہوی، شاداب امروہوی، ابولقاسم،،شجاع عباس ، ڈاکٹر شاہی،مہدی زیدی اور ضیغم ابن شمیم امروہوی  شامل ہیں۔ انکے علاوہ بڑی تعداد میں کمسن مدح خواہوں نے بھی کلام پیش کیا۔

صدر محفل مولانا کوثر مجتبیٰ نے بی بی سکینہ کے فضائل اور مناقب بیان کئے۔بانی محفل غیور مہدی کی جانب سے شرکا کا شکریہ تنویر حسن نقوی نے ادا کیا۔

Related posts

علامہ سیّد ارتضیٰ عباس  کے تاریخی کارنامے

qaumikhabrein

امروہا۔امام حسن مجتبیٰ کی ولادت پر منقبتی محفلوں کا اہتمام

qaumikhabrein

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کو بسانے کی سازش

qaumikhabrein

Leave a Comment