qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں جشن سبط اکبر کا اہتمام

امام حسن مجتبیٰ کے یوم ولادت کی مناسبت سے محلہ گھیر کرم علی کے عزاخانہ میں ایک طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں کی لائیو کوریج کے میدان سے جڑے کچھ نوجوانوں نے امروہا عزاداری یو ٹیوب چینل کے بینر تلے اس طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا تھا۔ محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نقونی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا صفدر رضا امامی موجود تھے۔ مسند پر مولانا شاداب حیدر بھی موجود تھے۔طرح کے طور پر تین مصرعے’سارے جہاں کو آج ضرورت حسن کی ہے۔’ ،’حسن کا حسن تصویر نبی ہے’ اور۔’حسن کا جشن ہے اہل ولا میں’ شعرا کو مشق سخن کے لئے دئے گئے تھے۔ تقریباؕ تمام ہی مدعو شعرا نے طرحی کلام کے ذریعے امام حسن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جن شعرا نے بار گاہ امام حسن سبز قبا میں نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں نوشہ امروہوی،شان حیدر بے باک امروہوی،حسن امام حسن امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی،ایمان امروہوی،وسیم امروہوی،لیاقت فیضی،جمال عباس فہمی،اشرف فراز،وفا امروہوی،شاہنواز تقی،قیصر مجتبیٰ،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،شیبان قادری، کوکب امروہوی،پنڈت بھون کمار شرما بھون امروہوی،سامی امروہوی، شاداب امروہوی، فرقان امروہوی، داور امروہوی،تاج امروہوی،نوازش امروہوی، ضیا کاظمی، قسیم ابن رفیع سرسوی،اقتدار حسین شہپر،زید بن علی امروہوی، شاداب امروہوی،مہدی میرٹھی،امتیاز مجتبیٰ نقوی،مبین امروہوی،عاصم امروہوی، ڈاکٹر عاصم امروہوی، شہزاد رضا،عرش امروہوی،ماسٹر قاسم آغا،معجز امروہوی،ابوذر امروہوی، سرفراز امروہوی،شوذب امروہوی،سلمان امروہوی ،غفران راحل ، غدیر امروہوی،شجاع عباس اورابولحسن امروہوی شامل ہیں۔

چودہ کمسن مداحان اہل بیت نے بھی امام حسن مجتبیٰ کی شان میں کلام پیش کیا۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ ‘جشن سبط اکبر’ کے عنوان سے منعقد یہ محفل منقبت کئی لحاظ سے منفرد رہی۔ اس عزاخانہ میں منعقد ہونے والی یہ پہلی محفل تھی اور نوجوان منتظمین کی بھی یہ پہلی کامیاب کوشش تھی۔محفل کے اختتام پر کنوینر سلمان امروہوی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

اورنگ آباد میں علامہ اقبال کو یاد کیا گیا

qaumikhabrein

مرکزی حکومت نے پہلی تا آٹھویں جماعت کی اقلیتی پری میٹرک اسکالرشپ بند کی۔

qaumikhabrein

مکتب سدرت المنتہٰی کا سالانہ فنکشن

qaumikhabrein

Leave a Comment