qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں امام حسن عسکری کی ولادت کا جشن

بزم فروغ ادب امروہا کے زیر اہتمام امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر ایک محفل مقاصدہ منعقد کی گئی۔ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) میں عزاخانہ خانہ غنی حسن میں منعقد محفل کی صدارت مولانا سید کوثر مجتبیٰ نے کی جبکہ مسند پر مولانا وفادار محمد، مولانا سید حیدر مہدی اور استاد شاعر مطاہر علی نوشہ موجود تھے۔ مولانا منظرعباس سرسوی نے تلاوت کلام مجید سے محفل کا آغاز کیا۔

سرکار ختمی مرتبت کی شان میں نعت کا نزرانہ اقتدار حسین نے پیش کیا۔ محفل مقاصدہ میں حسن امام، شان حیدر بے باک،نوشہ امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر ، وسیم امروہوی،افضال امروہوی،لیاقت امروہوی، پنڈت بھونیش شرما بھون، فیضی ابن لیاقت امروہوی،فراز عرشی، متقی رضا، نوازش نقوی، عابد عباس کوکب،مہدی زیدی میرٹھی،

ناظم امروہوی،مولانا منظر عباس سرسوی، جمال عباس فہمی، اشرف فراز، وسیم حیدر وفا، سامی امروہوی، قسیم ابن رفیع سرسوی، ضیا عباس کاظمی، شجاع عباس، اور راحیل امروہوی نے بار گاہ امام میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

محفل کی نظامت ڈٓکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

Related posts

مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا دینی فریضہ ۔۔علی پور میں یومِ قدس کے موقع پر علما کا خطاب

qaumikhabrein

توہین عدالت کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

qaumikhabrein

مولانا کلب جواد بی جے پی سے ناراض ہو گئے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment