qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں محفل حمد باری تعلیٰ

ایک طویل عرصے کے بعد  شہر ادب میں محفل حمد کا اہتمام  کیا گیا۔ اس طرحی محفل  حمد کا اہتمام بزم فروغ ادب نے  محلہ مجاپوتہ میں  عزا خانہ مسماۃ عابدہ خاتون میں کیا تھا۔ محفل کے مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر شمس الحسن تھے۔  مولانا  ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ  کی صدارت میں منعقدہ اس محفل حمد میں شعرا نے مصرعہ ہائے طرح ”اللہ اگر چاہے تو کیا ہو نہیں سکتا” اور ”شہ رگ سے بھی نزدیک ہے نظروں سے نہاں بھی”۔ میں کلام پیش کیا۔ مسند پر استاد شاعر نوشہ امروہوی ، لیاقت امروہوی اور گلزار امروہوی بھی موجود تھے۔ محفل کی نظامت پیمبر نقوی نے کی۔

  ڈاکٹر شمس الحسن،نوشہ امروہوی۔ لیاقت امروہوی، حسنین امروہوی، شیبان قادری، ڈاکٹر ناصر امروہوی،  جمال عباس فہمی،پیمبر نقوی،شہاب انور، موسی رضا، فرقان امروہوی، ضیا کاظمی، ناظم امروہوی، کوکب امروہوی، محفل کے کنوینراشرف فراز،وفا امروہوی، ڈآکٹر وسیم، تاجدار امروہوی، شاندار امروہوی،شہپر امروہوی حسین بن علی اورغفران راحل نے طرح کلام پیش کیا۔

محفل کا اغاذ ناز اختر نے تلاوت کلام الہٰی سے کیا جبکہ  سرور کائنات کے حضور نعت کا نزرانہ ہمایوں حیدر نے پیش کیا۔اپنے صدارتی خطبہ میں مولانا کوثر مجتبیٰ نے کہا کہ خالق کائنات،پروردگار عالم کی حمد و ثنا  خاکی انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

شرکا نے کہا کہ شہر میں ایک طویل عرصہ کے بعد حمد کی کوئی محفل منعقد ہوئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ خوشگوار سلسلہ جاری رہےگا۔ موسی رضا نے تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

نائجیریا میں17اسکولی بچے ٹرک سے کچلے۔

qaumikhabrein

ایران۔ دریا خشک ہوجانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

qaumikhabrein

یہودی بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی عدالت کے فیصلے سے مسلمان برہم۔

qaumikhabrein

Leave a Comment