پیغمبر آخر الزماں، فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات، بی بی زہرا کے پدر بزرگوار اور حسنین کریمین کے نانا رسول خدا ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم کمیٹی کے زیر اہتمام بارہ روزہ نعتیہ سلسلے کے بعد شہر ولا امروہا میں محفل نور کے اہتمام کے ساتھ نورانی محفلوں کا سلسلہ اختتام پزیر ہوا۔
محلہ شفاعت پوتا کے حسینی ہال میں دو روزہ محفل نور نے محبان رسول کے دلوں کو منور کردیا۔اشرف المساجد کے امام جمعہ مولانا محمد سیادت فہمی کی صدارت میں منعقدہ محفل نور کے پہلے دور کا آغاز مولانا مقداد حسین اور قاری مرزا انس کے ذریعے تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا۔ مسند مولانا کوثر مجتبیٰ،مولانا رضا کاظم تقوی، مولانا شہوار نقوی اور مولانا صفدر امامی جیسے علما سے مسجع رہی۔ شہر کے استاد شعرا اور مہمان شعرا بھی مسند پر موجود تھے۔
افتتاحی تقریر نائب امام سید احسن اختر سروش نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں واحد ذات رسول اکرم کی ہیکہ جنکی زندگی کا ہر پہلو لوگوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔محفل نور کے پہلے دور کی نظامت ڈاکٹر ناشر نقوی اور تاجدار مجتبیٰ نے کی۔ دوسرے دور میں مولانا یعصوب عباس اور سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ نظامت پیمبر نقوی اور شیبان قادری نے کی۔
جن بیرونی اور مقامی شعرا نے بارگاہ رسالت مآب میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں تنویر عثمانی، مستقیم قریشی، ذیشان حیدر، شہزادہ گلریز، ماجد دیو بندی،طاہر فراز،نظیر باقری، نایاب بلیا وی،علی امام نوگانوی، شبروز کانپوری، ارمان چرتھالوی، نوشہ امروہوی، واحد امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر،شان حیدر بے باک، جمشید کمال، زبیر ابن سیفی، سعد امروہوی، شیبان قادری،ناصر امروہوی،شہاب انور جمال عباس فہمی،مبارک امروہوی، فرقان امروہوی،تاجدار امروہوی، بھون شرما، قاری مرزا انس، ضیا کاظمی، ناظم امروہوی، شاہنواز تقی، کوکب امروہوی، ارمان ساحل،لیاقت فیضی اور مہربان امروہوی شامل ہیں۔
محفل نور کے عنوان سے یہ محفل ایک سو بارہ برس سے منعقد کی جارہی ہے۔ اب اسکا اہتمام اپو ٹینٹ ہاؤس کے مالک اختر عباس اور انکے برادران کرتے ہیں۔