qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مولا علی کے یوم ولادت  پر مسرت کی لہر

جانشین پیغمبر،  شوہر بتول، پدر بزرگوار حسنین، فاتح خندق و خیبر، استاد جبرل مولائے کائنات علی ابن ابیطالب کی ولادت کی خوسشیاں پوری دنیا میں منائی گئیں۔ مولا علی کی شان میں مقاصدے اور منقبت کی محفیلں آراستہ کی گئیں۔ کہیں  مولا علی کے فضائل اور کمالات پر سیمنار منعقد کئے گئے۔ کہیں  مولا علی کی ذات گرامی کے موضوع پر کوئز مقابلے ہوئے تو کہیں مولائے کائنات کے نام پر لنگروں  اور نزر و نیازکا اہتمام کیا گیا۔

شمالی ہند کے تاریخی شہر امروہا میں مولا علی کی ولادت کی خوشی میں ایک روز پہلے سے ہی جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ محلہ دانش منداں میں شاندار حسن خاں مرحوم کے مکان پر محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تیرہ رجب کو مولا علی کی ولادت کے  روز شہر عزا اور شہر ولایت میں  روحانی ماحول رہا۔  محلہ کٹکوئی کے دوست علی ہاؤس میں محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اور بیرونہ شعرا نے  وصی رسول کی شان میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

شہر میں مختلف مقامات پر مولا علی شیر خدا کے نام پر نزر و نیاز اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں حیدری لنگر  کا انتظام کیا گیا۔ جہاں صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک ہزاروں افراد نے لنگر کا فیض اٹھایا۔بلا لحاظ مذہب و ملت لوگوں نے لنگر میں کھانا کھایا۔

اس لنگر  کا اہتمام سن 2017 سے کیا جارہا ہے۔ اسکی ابتدا  راحت گارمنٹ  کے قاسم عابدی نے کی تھی۔ چھوٹے پیمانے پر شروع کیا گیا یہ لنگر اب بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ اس میں اہل محلہ  بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔

شب میں محلہ کی ہی مسجد ابدال میں محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ مسند پر مسجد کے امام مولانا عمران ترابی، مولانا عزادار اور مولانا محسن موجود تھے۔ محفل کی نظامت ماسٹر ندیم رضا نے کی۔ محفل میں بڑی  تعداد میں کمسن مداحان اہل بیت نے بھی مولا علی کی شان میں کلام پیش کیا.

جن شعرا نے محفل میں مولائے کائنات کی شان میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں اشرف فراز، ابو ذر امروہوی، ندیم رضا،سعید امروہوی، آفتاب امروہوی، شبیہ عباس، کاشف، شہزاد، مولانا انظار،رہبر امروہوی اور جمال فہمی شامل تھے۔

Related posts

افغانستان۔ مسجد پر فائرنگ۔ ایک ہی گھر کے آٹھ افراد ہلاک۔

qaumikhabrein

غزہ جنگ کی گرمی امریکہ کو بھی جھلسا  رہی ہے۔

qaumikhabrein

فلسطینی وزیر خارجہ کا سرحدی اجازت نامہ اسرائیل نے ضبط کرلیا

qaumikhabrein

Leave a Comment