شعبان کا مبارک مہینہ جاری ہے۔ یہ ماہ بی بی زینب، امام حسین ؑ، امام سید سجاد ؑ، شبیہ پیغمبر جناب علی اکبر اور فرزند امام حسن جناب قاسم کی ولادت کی وجہ سے متبرک اور مقدس ہوا ہے۔یکم شعبان سے ہی منقبتی محفوں کی سلسلہ جاری ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عباس علمدار کی ولادت کے موقع پر امروہا میں محلہ جعفری(بھوکا) کے عزا خانہ میں ‘جشن قمر بنی ہاشم’ کے عنوان سے ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا منظور علی محسن کی صدارت میں ہوئی اس محفل میں مسند پر استاد شاعر نوشہ امروہوی، مولانا منظر عباس سرسوی،لیاقت امروہوی ،تاجدار حسین اور ماسٹر گلزار عباسی موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔
محفل کا آغاز قاری مرزا انس نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا اور نعت کا نزرانہ تاجدار امروہوی نے پیش کیا۔محفل میں نوشہ امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، جمال عباس فہمی، زید بن علی،فرقان امروہوی،ارمان ساحل امروہوی، شاہنواز تقی،قسیم ابن رفیع سرسوی،نایاب مجتبیٰ، معجز امروہوی، کوکب امروہوی، فراز عرشی، اشرف فراز، اسد امروہوی، نوازش امروہوی، تاجدار امروہوی، شاندار امروہوی ضیا کاظمی،تاظم امروہوی، شاداب امروہوی،سرفراز امروہویابولحسن رشک،،شجاع عباس ، غفران راحل امروہوی ،ڈاکٹر شامی، ضیغم ابن شمیم امروہوی اور متقی رضا سمیت32 مداحان اہل بیت نے عباس ابن علی قمر بنی ہاشم کی شان میں منقبتوں کا نزرانہ پیش کیا۔ مولانا منظور محسن نے اپنے صدارتی خطاب میں مولا عباس کے فضائل بیان کئے۔محفل کے بانی سید محمد حیدر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔