qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔دو برس بعد برامد ہوا مولا علی کی شبیہ تابوت کا جلوس

مولا علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر امروہا میں شبیہ تابوت کا جلوس برامد ہوا۔ کورونا پابندیوں کی وجہ سے امروہا میں عزائی جلوسوں کے برامد ہونے کا سلسلہ بند تھا۔ محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) کی محمد ابدال مسجد میں نماز فجر کے بعد مولا علی کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا برپا ہوئی۔

مجلس میں مرثیہ خوانی اقبال حیدر اور انکے ہمنواؤں نے کی جبکہ مولانا کامران نے مولا علی کی شہادت سے متعلق غمناک واقعات بیان کئے۔ مجلس کے بعد شبیہ تابوت برامد ہوئی۔ جو جلوس کی شکل میں مسجد محمد ابدال سے محلہ کے ہی عزاخانہ پر جا کر اختتام پزیر ہوا۔ عزاخانہ میں ماتم دارروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ دوسال بعد یہ پہلا موقع ہیکہ امروہا میں کوئی عزائی جلوس برامد ہو کرسڑک پر آیا۔

مجلس اور ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں مولا علی کے غم گساروں نے شرکت کی اور رسول اللہ کی بارگاہ میں انکے جانشین اور داماد کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ آج کے اس ماتمی جلوس سے مومنین کو یہ امید بندھی ہیکہ محرم کے ماتمی جلوس بھی اس برس اپنی ماضی کی شان و شوکت اور عقیدت اور احترام کے ساتھ برامد ہونگے۔

Related posts

نصرت جہاں چوہدری امریکہ میں پہلی مسلم خاتون وفاقی جج۔

qaumikhabrein

فوج کو گندی سیاست سے دوررہنے کا مشورہ دینے والا پاکستانی فوج کا سابق اعلیٰ افسر گرفتار

qaumikhabrein

عالمی شہرت یافتہ سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی کا انتقال

qaumikhabrein

Leave a Comment