qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

منبر سے حق اہل بیت بیان کرنا ہی حقیقی احترام منبر ہے۔ مولانا یعسوب عباس

مولانا یعسوب عباس لکھنوی نے احترام منبر کی جاری مہم کی تائید کرتے ہوئے اسے وقت کی بڑی ضرورت قرار دیا ہے۔ امروہا میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرنے کے بعد مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ احترام منبر اسی وقت ممکن ہے جب اس سے اہل ب منبروں کے تقدسیت علیہ السلام کا حق بیان ہو۔ مولانا یعسوب عباس نے کہا کہاہل بیت کے ساتھ ہر دور میں ہمیشہ ظلم ہوا اور اہل بیت اطہار کے ساتھ ظلم کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا ہے۔ آج بھی منبروں سے حق بیانی کے سوا اور بہت کچھ بیان کیا جارہا ہے۔ مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہیکہ محراب اور منبر دونوں کا تقدس اور احترام کیا جائے۔منبروں سے ذاکرین اور خطبا اور فضائل اہل بیت اطہار بیا ن کریں اور اہل محراب اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔

حاجی عتیق الحسن مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس عزا خانہ محلہ دربار شاہ ولایت( لکڑہ) میں ہوئی جس میں مرثیہ خوانی ظفر علی اور انکے ہمناؤں نے کی جبکہ شاعر اور ذاکر اہل بیت شرر نقوی اور ضیا کاظمی نے پیش خوانی کی۔ نظامت افسر امروہوی کررہے تھے۔

شرر نقوی نے بھی احترام منبر اور محافل کی افادیت کو برقرا رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے منبروں کے تقدس اور وقار کی حفاظت کو وقت کی اہم ضرورت بتایا۔تنظیم المکاتب کے سیکریٹری مولانا صفی حیدر اور مولانا صفدر حسین مجالس عزا اور آئمہ اطہار کی شان میں ہونے والی محفلوں کے تقدس کی بحالی کی ملک گیر مہم چھیڑے ہوئے ہیں۔ دونوں علما حضرات شہر شہر گاؤں گاؤں جا کر مومنین،شعرا اور علما سے اس سلسلے میں گفتگو کررہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔۔احترام منبر مہم

Related posts

امروہا میں حضرت ابو طالب کی شان میں طرحی محفل منقبت

qaumikhabrein

سکورٹی جوانوں کی شہادت اور کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا مرکزی حکومت پر کوئی اثر ہے۔؟

qaumikhabrein

ذلت و رسوائی وسیم کا مقدر بن گئی ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment