qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کائنات میں آئمہ اطہار اور ان میں امام حسین ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ مولانا شاداب حیدر

تمام انبیا و مرسلین میں سر ور کائنات سب سے زیادہ ممتاز حیثیت کے حامل ہیں اور رسول اللہ کے اہل بیت اور آئمہ معصومین تمام انبیا و مرسلین میں ان سب سے زیادہ ممتاز ہیں اور آئمہ اطہار میں امام حسین نمایاں خصوصیات اور مرتبے کے حامل ہیں۔ مولانا شاداب حیدر نے امروہا میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے روایات اور احادیث پیغمبر کے حوالے سے کہا کہ امام حسین کے سوا ایسی کوئی ہستی نہیں ہے کہ جس سے محبت کرنے والوں سے محبت کرنے والوں کو بھی جنت کی بشارت دی گئی ہے۔

مولانا شاداب حیدر مولانا رضا علی رضن کی رہائش گاہ پر ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے رہے تھے۔ انہو ں نے سید الشہد امام حسین کی منزلت اور مرتبے پر مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے آیت اللہ سبزواری کا قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف امام حسین سے مطالبہ بیعت کرنے والا یزید ہی نہیں اسکا پورا خاندان جہنمی ہے

اس سالانا مجلس میں مدثر علی خاں اور انکے ہمنواؤں نے سوز خوانی کی۔انجمن بنی ہاشم اور انجمن امامیہ نے بارگاہ شہیدان کربلا میں نوحہ اور ماتم کا نزرانہ پیش کیا۔

Related posts

غزہ جنگ کی گرمی امریکہ کو بھی جھلسا  رہی ہے۔

qaumikhabrein

خوشی اور اطمینان کے جزبے کے ساتھ سبکدوش ہورہا ہوں ۔۔ جسٹس بوبڈے

qaumikhabrein

پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر۔ ریٹنگ بی نیگیٹو سے ٹرپل سی پلس ہو گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment