qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام موسیٰ کاظم کی شہادت پر مجلس عزاکا اہتمام

حضرت امام موسیٰ کاظم کے یوم شہادت پر امروہا کے عزا خانہ دربار میرا خاں میں ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس عزا سے مدرسہ دارالعلوم سید المدارس کے استاد مولانا شاداب حیدر نے خطاب کیا اور امام موسیٰ کاظم کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔۔مولانا شاداب حیدر نے کہا کہ ہم سب کو آئمہ معصومین کی زندگی کو سمجھنا چاہیے اور اس سے درس لینا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ حضرت موسیٰ کاظم، امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند اور اہل تشیع کے ساتویں امام ہیں۔ اسم مبارک موسیٰ , کنیت ابو الحسن اور لقب کاظم تھا ۔امام کی زندگی کے چودہ برس قید و بند میں گزرے اور شہادت بھی قید خانہ میں ہی ہوئی۔شہادت کے وقت بھی بدن زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا۔۔امام کے جنازے کو بغداد کے پل پر رکھ دیا گیا تھا۔۔ مجلس میں سوز خوانی محمد علی نقوی اور ہمنواؤں نےکی۔

مجلس میں سعید انور نقوی، ڈاکٹر حسین، نواب مراد علی خاں، ناز اختر، حکیم چاند میاں، شاہنواز حیدر عا بدی، ظہیر حیدر، رامش ولی، محمد ضامن ایڈووکیٹ، حسین عسکری اور رضا سبطین ایڈووکیٹ سمیت مومنین کی کثیر تعداد ،موجود تھی۔ مجلس عزا کا اہتمام ماہرتعلیم امداد حیدر عابدی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

Related posts

عراق۔۔۔ مقتدیٰ الصدر سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔۔

qaumikhabrein

’جمہوریت کی لاش پہ طاقت ہے خندہ زن‘۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

خواتین ریسرچ اسکالرس  کے اعزازمیں  تہنیتی تقریب

qaumikhabrein

Leave a Comment