qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران فلسطنیوں کی حمایت مولا علی کی نصیحت کی بنیاد پر کرتا ہے۔ مولانا عزادار حسین

مولا علی علیہ السلام نے اپنی شہادت سے پہلے اپنے فرزندوں کے وسیلے سے مومنین کو جو وصیت کی وہ اسلام کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے اللہ و رسول کی اطاعت کی نصیحت کے ساتھ کہا کہ کبھی کسی ظالم کا ساتھ نہ دینا اور مظلوم کی حمایت ترک نہ کرنا۔ مولانا عزادار حسین نے کہا کہ مولا علی کی وصیت کی روشنی میں ظالم کسی بھی قوم قبیلے مذہب کا ہو اسکی حمایت نہیں کرنی چاہئے اسی طرح مظلوم کسی بھی قوم قبیلے اور مذہب کا ہو اسکا ساتھ دینا چاہئے۔

مولانا عزادار حسین نے کہا کہ غاصب اسرائیل سے مقابلہ کرنے والی حماس اور فلسطینی سنی المزہب ہیں لیکن مظلوم ہیں اور ظالم سے بر سر پیکار ہیں اسی لئے ایران حماس اور فلسطینیوں کی مدد اور حمایت کرتا ہے،

مولانا عزادار حسین امروہا کے عزاخانہ صغرن میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ مجلس کا اہتمام شاعر اہل بیت لیاقت امروہوی کے داماد سید محمد عباس مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

Related posts

ملبے کے درمیان  نماز و روزہ۔۔ صبر و استقامت کی زندہ مثال

qaumikhabrein

اردو جرنلزم میں پی جی کورس میں داخلے کی آخری تاریخ دس جولائی

qaumikhabrein

اربعین کے لئے زیادہ غیر ملکی زائرین کو ویزا دینے کا فیصلہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment