qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایام عزا کی آخری مجلس اور جلوس عزا

ایام عزا کی آخری مجلس عزا امروہا کے عزا خانہ مسماۃ چھجی میں سہ پہر منعقد ہوئی۔ مجلس سے مولانا شہوار نقوی نے خطاب کیا۔مولانا شہوار نے عید زہرا کے تعلق سے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ آل محمد کی مسرت کے دن خوشی مناتے وقت احتیاط سے کام لیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جو محبان اہل بیت کے شایان شان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ 9 ربیع الاول خوشی کا دن ہے اس لئے وہ چو چاہیں کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس روز ان حرکتوں سے بچیں جنکی اسلام اجازت نہیں دیتا۔

مجلس میں سوز خوانی مدثر علی خاں اور انکے ہمنواؤں نے کی۔ بعد مجلس صبح عزا خانہ چاند سورج سے برامد ہوا جلوس اپنی اختتامی منزل کی جانب روانہ ہوا۔ عزا خانہ محلہ حقانی سے جلوس میں شہر کی تمام ماتمی انجمنیں شامل ہو گئیں۔ ایام عزا کا یہ آخری جلوس محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں غنی حسن کے عزا خانہ میں اختتام پزیر ہوا۔مغرب سے قبل نوحہ خوانی اور سنہ زنی کا سلسلہ موقوف ہوا۔

Related posts

امریکہ میں غلامی کی علامت ایک مجسمے کو توڑ دیا گیا۔

qaumikhabrein

قاسم سلیمانی کی شہادت۔ امریکہ کے خلاف کاروائی کے لئے ہزاروں عرضیاں۔

qaumikhabrein

سلامتی کونسل: طالبان کا انفرا اسٹرکچر ختم کرنے میں پاکستان مدد کرے۔ افغانستان

qaumikhabrein

Leave a Comment