شہر امروہہ کی مشہور ادبی اور ثقافتی تنظیم کاروان خُلوص کی جانب سے شام ادب عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اہم ایچ ہال میں منعقد اس تقریب میں کاروان خُلوص کے سرپرست سید زائر حسین زیدی کی زندگی پر مبنی محبوب حسین زیدی کی کتاب ‘ایک شجر سایہ دار’ کے جدید ایڈیشن کی رونمائی بھی عمل میں آئی۔
پروفیسر وسیم بریلوی کی سرپرستی اور اظہر عنایتی کی صدارت میں منعقد اس تقریب میں نامور علمی ادبی شخصیات نےشرکت کی۔جن میں نامور شاعر اظہر عنایتی، پروفیسر نیّر جلالپوری، منصور عثمانی، ائی اے ایس ڈاکٹر اکھلیش مشرا، ڈاکٹر پاپولر میرٹھی، نامور صحافی شکیل حسن شمسی شامل ہیں۔
اس موقع پرعلم ، ادب اور سماجی شعبوں کی اہم شخصیات کو زائر حسین میموریل ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔ شام ادب میں عالمی اُردُو ٹرسٹ کی چئیرپرسن کامنا پرساد، اسلوب حسین، سپریم کورٹ کے وکیل اے رحمان خاں، شکیل غوث رامپوری، نامور سائنسدان منسٹری آف ارتھ سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صفی نقوی، نواب محمد جان، جسٹس تنویر وصفی، سابق جج خلیل احمد ،معروف حکیم ظفر سنبھلی، ڈی آئی جی وی کے شیکھر، جسٹس قیوم، ڈاکٹر شاعر اللہ خان، کوثر علی عباسی، پروفیسر ناشر نقوی، سلیم امروہوی، نواب محمود جان، سفیر حیدر سرسوی، نجم خاں حسن پوری، اسد مولائی، وزیر سلطانپوری، جاوید نسیمي رامپوری، نواب مراد علی خاں،کمال امروہوی ،منصور حسین،ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی، حکیم طاحه، حاجی نسیم احمد خان، خلیل مجتبی وغیرہ موجود تھے۔ نعت پاک سعد امروہوی نے پیش کی۔ تقریب کی نظامت منصور عثمانی اور پروفیسر نیر جلالپوری نے کی۔