qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔ جشن موذن کربلا علی اکبر کا اہتمام

امروہا میں موذ ن کربلا ہم شکل پیغمبر علی اکبر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ایک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ محلہ قاضی گلی کے عزاخانہ مسمات چھجی میں منعقدہ اس محفل کی صدارت حسب دستورمولانا کوثر مجتبیٰ نے کی۔ مسند پراستاد شاعر نوشہ امروہوی، واحد امروہوی، شان حیدر بےباک امروہوی اور فن امروہوی موجود تھے۔ جبکہ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

محفل مقاصدہ میں بڑی تعداد میں شہر اور بیرون شہر کے مداحان اہل بیت نے ہم شکل پیغمبر کی شان میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ بیرونی شعرا میں استاد انور ظہیر انور میرٹھی اور فخری میرٹھی شامل تھے جبکہ مقامی شعرا میں واحد امروہوی،نوشہ امروہوی،حسن امام حسنامروہوی،شان حیدر بےباک،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،ولی حیدر،لیاقت امروہوی،مبارک امروہوی،وفا امروہوی۔وسیم امروہوی،شاہنواز تقی،فراز عرشی،اشرف فراز،

فیضی ابن لیاقت امروہوی،سرفراز ابن غمگین امروہوی،کوکب امروہوی،تاج امروہوی،قیصر مجتبیٰ،ناظم امروہوی،ہمایوں حیدر،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ثمر حیدر ثمن بہلولی،سامی امروہوی،ضیا کاظمی،اقتدار حسین شہپر،راحل امروہوی،ابو ذر امروہوی،افسر امروہوی۔جمال عباس فہمی۔شجاع عباس۔ شوذب نقوی اورسلمان امروہوی نے مںطوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

کئی کمسن مداحان اہل بیت نے بھی شہزادہ علی اکبر کی شان میں کلام پیش کیا۔ فخری میرٹھی، اقتدار حسین شہپر،،قیصر مجتبیٰ، شاہنواز تقی اور مہدی زیدی میرٹھی کے صاحبزادگان نے بھی کلام پیش کرکے سامعین سے دعائیں حاصل کیں۔

مرحوم شاعر اہلبیت اور صحافی ضیا عباس نجمی نے یہ محفل سن 2006 میں قائم کی تھی۔ محفل کے کنوینر شجاع عباس نے اپنے والد مرحوم ضیا عباس نجمی امروہوی کا کلام پیش کرکے مرحوم کی روح کی تسکین کا سامان فراہم کیا۔منظوم سلسلے کے بعد مولانا کوثر مجتبیٰ نے شہزادہ علی اکبرکے ذریں کردار کا ذکر کیا۔محفل کے اختتام پر کنوینرشجاع عباس نے شعرا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

کربلا۔روضہ ہائے مقدس کی دھلائی اور صفائی کا کام مکمل

qaumikhabrein

ہندوستان اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔

qaumikhabrein

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

qaumikhabrein

Leave a Comment