qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں بنت پیغمبر فاطمہ زہرا کی ولادت کا جشن

جگر گوشہ رسول ﷺ ، زوجہ مولا کائنات ، مادر حسنین و زینب و کلثوم ، خاتون جنت، ملکہ کونین بی بی سے طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  کی ولادت کی مناسبت سے جشن زہرا  کے عنوان سے ایک محفل منقبت کا اہتام کیا گیا۔امروہا کے محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں ماسٹر ندیم کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ نے کی جبکہ اسٹیج پر مولانا عمران ترابی اور مولانا ایثار حسین بھی موجود تھے۔ محفل کی نظامت شاعر اہل بیت تاجدار مجتبیٰ امروہوی نے کی۔

مدعو شعرا کے لئے چار مصرعے بطور طرح مقرر کئے گئے تھے۔”قصر اسلام کی پاسباں فاطمہ”،”خوش رہیں محفل عصمت کو سجانے والے”،”کیوں نہ ہم فاطمہ کی بات کریں” اور نعت نبی کے ساتھ ہو مدحت بتول کی”  نوشہ امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، مبارک امروہوی، جمال فہمی،ارمان ساحل امروہوی،شاہنواز تقی، سامی امروہوی،عابد عباس کوکب امروہوی، نوازش امروہوی،ضیا کاظمی شاندار امروہوی،اشرف فراز، وفا امروہوی،عسکری امروہوی،بانی محفل ندیم رضا ،زید بن علی،فرقان امروہوی، سرفراز ابن غمگین،ضیغم عباس ابن شمیم امروہوی، شوزب امروہوی، غفران راحل  اور محمد علی سلمہ نے طرحی کلام پیش کیا۔ آفتاب امروہوی اورمحمد کلیم نے غیر طرحی کلام پیش کیا۔

ندیم رضا گزشتہ بیس برس سے بی بی زہرا کی ولادت کے موقع پرمحفل منقبت کا اہتمام کررہے ہیں۔ لیکن پہلی بار اس محفل کے لئے طرح مقرر کی گئی تھی۔

Related posts

مہاراشٹر کے وزیر نے بی جے پی لیڈر پر سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

qaumikhabrein

عراق میں امریکی فوجی کارواں پر پھر حملہ

qaumikhabrein

یکم اپریل سے45 برس سے زیادہ کی عمر والوں کو لگائے جائیں کورونا کے ٹیکے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment