
‘شہر عزا’ امروہا میں کربلا کے معصوم مجاہد جناب علی اصغر علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ‘جشن شیر خوار کربلا ‘کے عنوان سے ایک طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔محلہ مجاپوتا کے عزاخانہ باب المراد میں ڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی کی صدارت میں منعقدہ اس جشن میں بیرونی اور مقامی شعرا نے بار گاہ معصوم میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کئے۔ مسند پر مولانا اعجاز قائمی، مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانا افروز مجتبیٰ، شان حیدر بے باک، ناشر نقوی اور مطاہر حسین نوشہ موجود تھے۔ مداحان اہل بیت نے مصرع ہائے طرح” مسکرا کر اصغر بے شیر یہ بتلا گئے ”اور’ تصویر علی اصغر لوگوں کو دکھانی ہے” میں کلام پیش کیا۔

محفل کا آغاز مرزا انس نے کلام پاک کی تلاوت سے کیا۔مبارک امروہوی نے سرور کائنات کے حضور نعت کا نزرانہ پیش کیا۔مہمان شعرامولانا اصغر اعجاز قائمی، قرطاس کربلائی،آصف جلال بجنوری،افہام اترولوی،رضی بسوانی،شبروز کانپوری،سہیل بستوی اور مشہد جلال پوری کے ساتھ ساتھ مقامی شعرا، مطاہر حسین نوشہ،شان حیدر بے باک ،ناشر نقوی،،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی،وسیم امروہوی،تاجدار مجتبیٰ،ارمان حیدر ساحل،شاہنواز تقی،مبارک امروہوی،فیضی امروہوی، ناظم امروہوی، تاجدار ناظم،ضیا کاظمی،موسیٰ رضا،قسیم سرسوی،امتیاز مجتبیٰ،افسر امروہوی،راحل امروہوی،اقتدار حسین شہپر،خرم علی،اشہر علی،حسنین علی اور علی سبطین نے بھی بار گاہ جناب علی اصغر میں نزرانہ پیش کیا۔جشن شیر خوار کربلا کے عنوان سے یہ محفل منقبت 1986 سے منعقد ہو رہی ہے۔ محفل کے کنوینر سیادت نقوی، فیضی امروہوی اور تاجدار ناظم تاج امروہوی نے شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔