qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جشن بعثت و معراج رسول کے موقع پر جشن کا اہتمام

امروہا کے محلہ جعفری کے عزا خانہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اعلان رسالت اور معراج نبی کی یاد میں محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔تنظیم بعثت رسول کے اراکین کی جانب سے منعقدہ اس محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نے کی جبکہ مسند پر شاعر اہل بیت واحد امروہوی اور فن امروہوی موجود تھے۔

جن شعرا نے رسول اللہ کی شان میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں واحد امروہوی، لیاقت امروہوی،مبارک امروہوی،جمال عباس فہمی، فراز عرشی، اشرف فراز، شاہنواز تقی،شیبان قادری، ڈاکٹر ناصر امروہوی،ہمایوں حیدر، شاندار امروہوی، ناظم امروہوی، تاجدار ناظم، کوکب امروہوی، نوازش مرتضیٰ، سامی امروہوی، قسیم ابن رفیع سرسوی،مہدی میرٹھی،سرفراز ابن غمگین امروہوی،، ندیم رضا، ،غفران راحل ،اقتدار حسین شہپر امروہوی اور متقی رضا شامل ہیں۔محفل کی نظامت صحافی اور شاعر اہل بیت قیصر مجتبیٰ نے کی۔

رسول اللہ نے رسالت کا اعلان ہجرت سے تیرہ برس قبل ستائیس رجب کو کیا تھا ۔ جبکہ رسول اللہ کو معراج ہجرت سے ایک برس قبل ستائس رجب کو ہی حاصل ہوئی تھی۔ معراج رسول کا ذکر قرآن کے پارہ سترہ کی پہلی آیت میں ہے۔ اس سورہ کو سورہ بنی اسرائیل یا سورہ اسریٰ بھی کہتے ہیں۔

Related posts

لندن میں اسرائیل کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی

qaumikhabrein

روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی فی الحال نہیں۔

qaumikhabrein

امروہا میں امام رضا کے نام پرMulti Speciality اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment