
شبیہ پیغمبر پسر امام حسین ؑ جناب علی اکبر کی ولادت کے موقع پر امروہا میں ‘جشن شہزادہ علی اکبر’ کے عنوان سے ایک طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔عزا خانہ مسماۃ چھجی میں منعقدہ اس محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ نے کی۔مسند پر صدر محفل کے ساتھ مولانا منظر عباس سرسوی اور مداح اہل بیت حسنین امروہوی موجود تھے۔محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔جن شعرا کو بارگاہ شہزادہ علی اکبر کی شان میں نزرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے ‘علی اکبر میں حسن مصطفیٰ ہے’ مصرع بطور طرح مقرر کیا گیا تھا۔ محفل کا آغاز مولانا منظر عباس سرسوی نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا۔ جبکہ سر ور دو عالم کے حضور میں نعت کا نزرانہ تاجدار مجتبیٰ امروہوی نے پیش کیا۔

جن شعرا نے شہزادہ علی اکبر کی شان میں طرحی منظوم نزرانہ پیش کیا ان میں نوشہ امروہوی، حسن امام حسن امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکٹر مبارک امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، حسنین امروہوی، جمال عباس فہمی، اشرف فراز،شاہنواز تقی، فرقان امروہوی، ناظم امروہوی،ارمان ساحل، تاجدار امروہوی، شاندار امروہوی، شاداب امروہوی،افضال امروہوی، ضیا کاظمی، قیصر مجتبیٰ،پنڈت بھون کمار شرما بھون، معجز امروہوی، ثمر حیدر ثمن بہلولی،عسکری زیدی امروہوی، زید بن علی، ابولقاسم محفل کے کنوینر شجاع عباس ، سرفراز امروہوی اور ضیغم امروہوی شامل تھے۔ شجاع عباس نے ممتاز میرٹھی اور ڈاکٹر لاڈلے نے ایمان امروہوی کا موصولہ طرحی کلام پیش کیا۔ شہر یار عمران سمیت متعدد کمسن مداحوں نے بھی شہزادہ علی اکبر کو نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

اپنے صدارتی خطبے میں مولانا کوثر مجتبیٰ نے شبیہ رسول جناب علی اکبر کے کردار کے مٹلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔شہزادہ علی اکبر کی شان میں یہ محفل گزشتہ انیس برس سے منعقد ہورہی ہے۔ یہ محفل شاعر اہل بیت ضیا عباس نجمی امروہوی مرحوم نے قائم کی تھی انکے انتقال کے بعد انکے فرزند شجاع عباس اس محفل کا اہتمام کرتے ہیں۔