qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔۔جنوں والی مسجد میں جشن فاتح جنگ بیر العلم

فاتح جنگ بیر العلم کی ولادت کی مناسبت سے ایک محفل منقت کا اہتمام محلہ پچدرہ کی جنوں والی مسجد میں منعقد کیا گیا۔ محفل منقبت کی صدارت مولانا شباب حیدر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے استاد شاعر نوشہ امروہوی موجود تھے

برسہا برس سے منعقد ہونے والی اس منقبتی محفل میں شہر کے درجنوں مداحان اہل بیت نے مولائے کائنات کے حضور منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ جن شعرائے اہل بیت نے کلام پیش کیا ان میں نوشہ امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، وسیم امروہوی، جمال عباس فہمی،

اشرف فراز، فراز عرشی،ساحل امروہوی، وسیم حیدر وفا، ہمایوں حیدر ، تاجدار مجتبیٰ ، شاندار مجتبیٰ، سامی نقوی امروہوی،شاہنواز تقی، ضیا کاظمی، محسن علی امروہوی، تاجدار ناظم،اقتدار حسین منا،سخی حسن، سلمان علی،شجاع عباس، ابوذر امروہوی ،غفران راحیل امروہوی اور غدیر علی امروہوی شامل ہیں۔ محفل کی نظامت ڈٓکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

مولانا شباب حیدر کی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔محفل کے شرکا کا کہنا تھا کہ بہت دنوں کے بعد اتنی کامیاب محفل دیکھنے اور سننے کو ملی۔شعرا اور سامعین نے محفل کے کامیاب اہتمام کے لئے اہل محلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ٓآن لائن دینی درسگاہ سدرۃ المنتہیٰ کے اعزاز میں اضافہ۔

qaumikhabrein

شہیدان خدمت  کی شہادت پر علی پور میں تعزیتی مجلس

qaumikhabrein

کووڈ دوا کی پہلی کھیپ پہونچی فلسطین۔ کو ویکس

qaumikhabrein

Leave a Comment