qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں جشن ولادت بنت رسول فاطمہ زہرا

پیغمبر اکرم کی چہیتی دختر شہزادی کونین،سیدہ عالمیان بی بی فاطمہ زہرا کی ولادت کی خوشی پوری دنیا میں منائی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ بی بی کی شان میں منقبتوں اور قصیدوں کی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں۔ مومنین کے درمیان ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ امروہا میں محلہ دربار شاہ ولایت ( لکڑہ) میں سیدہ عالمیان کی ولادت کے سلسلے میں منقبتی محفل کا اہمتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت مولانا شہوار نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا کوثر مجتبیٰ نے شرکت کی.

محفل کی مسند پر مولانا کوثر مجتبیٰ۔مولانا شہوار، مولانا عمران علی،مولانا وفادار، مولانا ایثار حسین اور استاد شاعر نوشہ امروہوی موجود تھے۔ علما نے بی بی سیدہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنت رسول کی پوری زندگی ہر دور کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے.

مدعو شعرا نے دختر پیغمبر کی شان میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ حسن امام، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، لیاقت امروہوی،نوشہ امروہوی، جمال عباس فہمی،سرفرازابن غمگین امروہوی،۔ اشرف فراز،، شہنواز تقی، شیبان قادری،ہمایوں حیدر، شاندار امروہوی،تاجدار امروہوی،اقتدار حسین، قیصر مجتبیٰ امروہوی، عارف حسین ناظم امروہوی، ضیا عباس کاظمی، سامی امروہوی، عابد عباس کوکب، تاجدار ناظم، غفران راحل امروہوی اور محفل کے بانی ندیم رضا نے سیدہ عالمیان کی شان میں منقبت خوانی کی.

محفل کی نظامت تاجدار امروہوی نے کی۔ موسم کی خرابی کے سبب یہ محفل اس برس ندیم رضا کے مکان کی بجائےعزاخانہ دربار شاہ ولایت میں منعقد ہوئی۔ کورونا کرفیو کی وجہ سے محفل دس بجے ختم کردی گئی تھی۔

Related posts

پاکستان کا غریب مفتی 5 ارب 34 کروڑ 27 لاکھ کا مالک نکلا۔

qaumikhabrein

ایران پر دباؤ کی پالیسی بری طرح ہوئی ناکام۔

qaumikhabrein

بنی امیہ نے شیعت کو اتنا نقصان نہیں پہونچایا جتنا زر خرید ذاکرین نے پہونچایا ہے۔ مولانا نعیم عباس۔

qaumikhabrein

Leave a Comment