qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈاکٹر جمشید کمال کے اعزاز میں تہنیتی تقریب اورشعری نشست

امروہا کے منفرد لہجہ کے شاعر ڈاکٹر جمشید کمال کا شعری مجموعہ ‘پرواز’ حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے۔اسی مناسبت سے شہر کی ادبی تنظیم ‘نشست اردو’ نے ‘محفل اعزاز بنام پرواز’ کے زیر عنوان ڈاکر جمشید کمال کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر جمشید کمال کی شاعری کے حوالے سے مقالات پیش کئے گئے اور مدعو مقامی اور بیرونی شعرا نے اپنا متخب غزلیہ کلام پیش کیا۔

پروگرام کی صدارت مشاعروں کے اہتمام کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ میکش امروہوی نے کی۔ تقریب میں مسند پر شہر کے استاد شاعر مسرور جوہر، مصنف اور ناقد ڈاکٹر مصباح صدیقی، وسیم امروہوی، صاحب مجموعہ ڈاکٹر جمشید کمال موجود تھے۔ شاعر اور آرٹسٹ وسیم امروہوی نے ڈاکٹر جمشید کمال کی شاعری کے موضوعات کے حوالے سے مقالہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر مصباح صدیقی نے جمشید کمال کی شاعری میں صوفیانہ رنگ کے حوالے سے مقالہ پیش کیا۔

پرواز کی رسم اجرا کی تقریب میں وقت کی کمی کے سبب مصباح صدیقی اپنا مقالہ پیش نہیں کرسکے تھے بس انہوں نے مقالہ اپنے دل میں پڑھ کر پروگرام کے شرکا پر دم کرکے کام چلا لیا تھا۔ اس اعزازی تقریب کی نظامت ڈاکٹر ناصر امروہوی نے کی۔

تقریب کے صدر میکش امروہوی، مسرور جوہر، صاحب مجموعہ جمشید کمال،ڈاکٹر لاڈلے رہبر۔ وسیم مروہوی، جمال عباس فہمی، شیبان قادری، سلیم امروہوی، ناصر امروہوی۔ اشرف فراز، فراز عرشی،فروغ احسن، شاہنواز تقی اورضیا کاظمی نے اپنا منتخب کلام پیش کیا جبکہ بیرونی شعرا میں گلریز رامپوری، انس فیضی،علی رضا اسیر، احمر ندیم اور سید احمد سید نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔علی منتظر، علی محتشم اور فراز عرشی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

وندنا مشرا کی موت کا ذمہ دار کون۔؟

qaumikhabrein

ایشیاکے سب سے بڑے ” باغ گل لالہ“ کو آج سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے

qaumikhabrein

کشمیری نوجوان نے 58 دن میں قرآنی نسخہ تیار کر دیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment